جموں وکشمیر: بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری

polling
جموں وکشمیر میں چار مرحلوں پر مشتمل بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ آج صبح 6بجے سے جاری ہے۔الیکشن افسروں کے مطابق، ریاست میں تیسرے مرحلے کے تحت آج96 بلدیاتی حلقوں کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ ان میں سے 40 بلدیاتی حلقے کشمیر جبکہ باقی 56 بلدیاتی حلقے صوبہ جموں کے ضلع سانبہ میں ہیں۔کل 365امیدوارمیدان میں ہیں، جن میں ایک لاکھ 93ہزار909رائے دہندگان شامل ہیں۔انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے سیکورٹی کے معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *