شملہ میں انٹر نیشنل فلم فیسٹول آج سے 

gaiety-theatre-shimla
ہماچل کی راجدھانی شملہ کے مشہور تاریخی گیئٹی تھیئٹر میں چوتھا تین روزہ انٹر نیشنل فلم فیسٹول آج بروز جمعہ کو شروع ہو رہا ہے۔ اس میں ملک کی کئی فلموں کے علاوہ 28بیرون ممالک کی فلمیں دکھائی جائیں گی۔ مرکز ی حکومت کی وزارت اطلاعات ونشریات اور ہمالین ویلوستی کے اشتراک سے منعقدہ اس فیسٹول میں ڈاکیومنٹری فلم، شارٹ فلم، اینی میش اور فیچر فلموں کی اسکریننگ بھی کی جائے گی۔ فلم فیسٹول کے منتظم پشپ راج ٹھاکر نے بتایا کہ اس فیسٹول میں پہلی بار سینٹرل جیل کنڈا جیل کے قیدیوں کے لئے بھی فلمو ں کی اسکریننگ کی جائے گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *