انڈونیشیا میں دوبار زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے

earthquake-in-indonesia
امریکی جیولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کے مطابق منگل کی صبح انڈونیشیا کے جنوب میں جزیرہ سومبا کے مقابل یکے بعد دیگرے دو زلزلے آئے۔ منگل کو جنوب میں فلورس جزیرے کے قریب زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔آج صبح آئے زلزلہ کی وجہ سے جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
العربیہ ڈاٹ کام کے مطابق،امریکی ادارے نے بتایا ہے کہ پہلا زلزلہ سومبا جزیرے سے 40 کلو میٹر کی دوری پر 10 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.9 تھی۔ جزیرہ سومبا کی آبادی 7.5 لاکھ افراد پر مشتمل ہے اور یہ سولاویسی کے جزیرے سے 1600 کلو میٹر دور ہے۔ سولاویسی میں جمعے کے روز خوف ناک زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 7.5 تھی ،،، زلزلے کے بعد وہاں سونامی طوفان نے تباہی مچا دی۔
منگل کی صبح پہلے زلزلے کے تقریبا 15 منٹ بعد اسی علاقے میں دوسرا زلزلہ آیا۔ اس مرتبہ زلزلے کی شدّت ریکٹر اسکیل پر 6 رہی اور اس کا مرکز 30 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *