سلمان خان فینس کیلئے خوشخبری

salman-khan
2019میں عید کے موقع پرعلی عباس ظفرکے ڈائریکشن میں بن رہی سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ ریلیزہوگی۔لیکن اس کے بعد سلمان کی کسی فلم کی اب تک آفشیل طورپراعلان نہیں کیاگیاہے۔لیکن اب ذرائع کے مطابق، بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی آنے والی دوفلموں کے ریلیزڈیٹ کااعلان اپنی سالگرہ پر کرنے والے ہیں۔سلمان خان اپنی سالگرہ 27دسمبر کو اپنے فینس اورمداحوں کوخاص سرپرائزدینے والے ہیں۔بتایاجارہاہے کہ سلمان خان اپنی آنے والی فلمیں ’انشا ء اللہ‘اور ’دبنگ3‘کے بارے میں شائقین کو بتائیں گے۔ذرائع کے مطابق، سلمان فلم انشا ء اللہ کا اعلان کریں گے۔یہ فلم سنجے لیلا بھنسالی بنانے والے ہیں۔کافی وقت کے بعد سلمان اور بھنسالی ساتھ کام کریں گے۔دونوں نے خاموشی،ہم دل دے چکے صنم اور سانوریا جیسی فلمیں ساتھ کی ہیں۔ذرائع کے مطابق سلمان سالگرہ پر دبنگ 3 کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کریں گے۔یہ فلم 2019 کرسمس پر ریلیز ہوسکتی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *