اگلے 48گھنٹوں میں کبھی بھی بندہوسکتاہے انٹرنیٹ،جانیں کیوں

internet-service-domain
انٹرنیٹ یوزرس(صارفین )کواگلے 48گھنٹوں کیلئے انٹرنیٹ سروس نہ ملنے سے پریشانی ہوسکتی ہے۔پوری دنیامیں اگلے 48گھنٹوں کے دوران انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی بندہونے کی خبرہے۔لہٰذا اگلے 48 گھنٹوں تک دنیا بھر میں انٹرنیٹ خدمات متاثر رہ سکتی ہیں۔بتایاجارہاہے کہ مین ڈومین سروس اگلے کچھ گھنٹوں تک روٹین مینٹنینس پررہیں گے۔روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، اگلے کچھ گھنٹوں تک انٹرنیٹ یوزرس کونیٹ ورک فیلیئرہونے کی پریشانی کاسامنا کرنا پڑسکتاہے کیونکہ مین ڈومین سروس اوراسے منسلک نیٹ ورک انفرااسٹکچر کچھ وقت کیلئے ڈاؤن رہیں گے۔انٹرنیٹ بند ہوناصارفین کے نیٹ ورک اورانٹرنیٹ سروس پروائڈرس پربھی کافی تک اثر پڑے گا۔
انٹرنیٹ صارفین کیلئے اگلے دو دن مشکل بھرے ہوسکتے ہیں۔ خبر ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں تک دنیا بھر میں انٹرنیٹ خدمات متاثر رہ سکتی ہیں ۔ روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ صارفین کو اگلے 48 گھنٹوں کے دوران نیٹ ورک کنیکشن فیلیئر کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مین ڈومین سرور اور اس سے وابستہ نیٹ ورک انفراسٹرکچر کچھ وقت کیلئے بند رہے گا۔رپورٹ کے مطابق دی انٹرنیٹ کارپوریشن آف اسائنڈ اینڈ نیمس اینڈنمبرس (آئی سی اے این این) منٹیننس کے دوران ’کرپٹوگرافک -کی‘ میں بدلاؤ کرے گا۔ اس سے انٹرنیٹ ایڈریس بک اور ڈومین نیم سسٹم ( ڈی این ایس ) کوپروٹیکٹ کرنے میں مدد ملے گی۔ساتھ ہی سائبرحملوں کا اثرویب سائٹ پرنہیں پڑے گا۔آئی سی اے این این نے کہاکہ سائبرحملوں کے بڑھتے واقعات سے بچنے کیلئے مینٹینس کا یہ کام کرنا ضروری ہوگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *