’می ٹو‘ مہم میں پھنسے فلم سازساجدخان،جانیں کس نے لگایاالزام

sajid-khan
اداکارہ تنوشری دتہ کی طرف سے ناناپاٹیکر پرلگے جنسی زیادتی کے الزام کے بعد ہندوستان میں ’می ٹو‘ کامعاملہ طول پکڑچکاہے۔اب تک کئی خواتین سامنے آکرالزام لگاچکی ہیں۔بہرکیف اب ’می ٹو‘ مہم میں ایک اوربڑانام سامنے آیاہے۔ فلم ساز ساجدخان پران کی سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلونی چوپڑا نے سنگین الزام لگائے۔سلونی نے ایک ویب سائٹ پرپوسٹ لکھ کراپنی آپ بیتی سنائی ہے۔اسے انہو ں نے ٹویٹ بھی کیاہے۔ سلونی نے ساجد ہراساں اورجنسی تعلقات کا الزام لگایاہے۔ انہوں نے بتایاکہ ساجد ان سے فحش فوٹو مانگتے تھے اورفحش باتیں کرتے تھے۔سلونی کاالزام ہے کہ پچھلے کچھ دنوں ساجدان کوکسی بھی وقت فون کردیتے ہیں اوربے تکابات کرتے ہیں۔یہاں تک کہ ساجدان کوفون کرپوچھتے ہیں کہ انہوں نے آج کیا پہنچاہے۔اس کے ساتھ ہی ساجدان کے بکنی میں فوٹوزکی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔ ساجدخان پرلگے یہ الزام ان کے پریشانی کھڑی کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ نانا پاٹیکر، وویک اگنی ہوتری، وکاس بہل، پیوش مشرا، الوک ناتھ ، رجت کپور اورورون گروور جیسے کئی نام سوالوں کے گھیرے میں ہیں ۔کیوں کہ ان مذکورہ لوگوں پرجنسی زیادتی کے الزام لگ چکے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *