’استری‘ کے بعد’5ویڈنگس‘ مچائے گی تہلکہ

film-stree-and-5-weddings
بالی ووڈ کے سنجیدہ اداکار راجکمار راؤ لگاتارایک کے بعد ایک ہٹ فلمیں دے کر ناظرین کے دل میں اپنی جگہ بناتے آئے ہیں۔ شاندار اداکاری کے ذریعے انہو ں نے بالی ووڈ میں اپنی ایک خاص شناخت بنالی ہے۔فلم’ استری ‘ کی کامیابی کے بعد اداکار راجکمار راؤ اپنے فینس اور ناظرین کیلئے ایک نئی فلم لیکر آرہے ہیں۔ فلم کا نام ’5ویڈنگس ‘ ہے۔حال ہی میں فلم ’5ویڈنگس ‘ کا حال ہی میں ٹریلرجاری کیاگیاہے۔ فلم کی کہانی امریکی صحافی کے گرد گھوم رہی ہے جو بالی ووڈ کی شادیوں کی کہانی لکھنے کے لئے ہندوستان کا سفر کرتا ہے۔نرگس فاخری جو فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔
اس فلم کے ہدایت کارنمرتاسنگھ گجرال ہیں۔ اس فلم کی کہانی ایک ایسے جرنلسٹ کے اردگرد گھومتی ہے جوامریکہ میں رہتی ہے۔نرگس فاخری جرنلسٹ کے کردارمیں ہیں۔جبکہ راجکمارراؤ اس فلم میں ایک پولس آفیسر کی کردار اداکرتے نظرآئیں گے۔ ان دونوں کے علاوہ فلم میں ہالی ووڈ کلاکار کینڈی کلارک ، بوڈیریک اورانیلیس وین ڈرپول بھی ہیں۔یہ فلم 26اکتوبر2018کوریلیزہوگی۔
راجکمارراؤ اورنرگس فاخری کی فلم ’ 5 ویڈنگس‘ سرخیوں میں ہے۔یہ ایک کامیڈی جانرکی ہالی ووڈ فلم ہے۔ راجکمارراؤ اورنرگس فاخری کی انڈو-امریکن فلم ’ 5 ویڈنگس‘اس انڈو- امریکن فلم کا کان فلم فیسٹول میں ورلڈ پریمئربھی ہواہے۔اس ٹریلرمیں فلم کے نام کے مطابق پانچ شادیوں کو دکھایاگیاہے۔ ٹریلرکے مطابق، نرگس اپنے باس سے کہتی ہوئی نظرآرہی ہیں کہ اگروہ ہندوستان پرمبنی کہانیاں لکھیں گی توان کا پرموشن ہوسکتاہے۔ نرگس کواپنے باس سے منظوری مل جاتی ہے اور وہ شادیوں کوکو رکرنے ہندوستان پہنچتی ہیں۔
خیال رہے کہ نرگس فاخری ایک امریکی فیشن مال اوراداکارہ ہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کرےئر کی شروعات میں اداکار رنبیر کپور کے ساتھ بالی ووڈ میں بنی فلم ’راک اسٹار‘ سے کی،جو 11 نومبر 2011 کو جاری کی گئی۔ نرگس فخری ’راک اسٹار‘، ’مدراس کیفے‘، ’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو‘، ’میں تیرا ہیرو‘، ’ککّ‘،’ہاؤس فل‘، ’ اظہر‘ ،’ڈھشوم‘، ’(’اسپے‘ ہالی ووڈ فلم)جیسی فلموں میں اپنی اداکاری جوہردکھاچکی ہیں۔اس سے قبل2004میں نرگس ایک امریکی ٹی وی سیریل امریکاز نیکسٹ ٹاپ ماڈل سائیکل 2 اور 3 میں نمودار ہوئیں۔وہ 2009 میں کنگفشر کیلنڈر میں تیراکی کے لباس میں ظاہر ہوئیں۔
محض 20کروڑ روپے کے بجٹ سے بنی راجکمارراؤ اورشردھا کپور کی فلم ’استری‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیاہے۔ویسے راج کمارراؤ اورشردھا کپور کی فلم ’استری‘ باکس آفس پر شاندار کمائی کررہی ہے اور ناظرین کوفلم بہت پسندآرہی ہے۔ راجکمارراؤ کی داکاری سے ناظرین بے حد متاثر ہیں۔ وقت کے ساتھ انکے کام میں بہت تبدیلی آرہی ہے۔
اس کی تازہ مثال فلم ’استری‘ ہے جس میں انہوں نے مختلف انداز میں خود کو پیش کیا ہے۔ویسے راجکمار راؤ سٹی لائٹ،ہماری ادھوری کہانی، کوئین، ڈالی کی ڈولی،علی گڑھ،بریلی کی برفی اور نیوٹن جیسی کچھ اہم فلموں میں اپنی ادا کاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔5ویڈنگس کے بعدراجکمار راؤ کی آنے والی فلموں میں ’’مینٹل ہے کیا‘اور’ایک لڑکی کودیکھا تو ایسا لگا‘ خاص ہیں۔بہرکیف راکمارراؤ کی آنے والی فلم ’5ویڈنکس‘ سابقہ فلم ‘استری ‘کی طرح باکس آفس پردھمال کرپاتی ہے یانہیں یہ آنے والاوقت ہی بتائے گا۔لیکن توقع ہے کہ ان کی یہ فلم بھی باکس آفس پرتہلکہ مچائے گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *