ڈاکٹر جی ڈی اگروال نہیں رہے

gd-agarwal
گنگاکے مسئلے کولیکر 24جون سیبھوک ہڑتال پربیٹھے ماہرماحولیات سوامی گیان سوروپ سانند عرف ڈاکٹر جی ڈی اگروال کاانتقال ہوگیا۔انہو ں نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس رشی کیش میں جمعرات دوپہرکوآخری سانس لی۔انہیں بدھ کوہریدوار انتظامیہ ایمس میں داخل کرایاتھا۔وہ 111دنوں سے گنگاکیلئے انشن کررہے تھے۔
خیال رہے کہ ریٹائرمنٹ لینے کے بعد انھوں نے اپنی پوری زندگی گنگا کے لیے وقف کر دی۔ 2011 میں ریٹائرمنٹ لینے سے پہلے سوامی گیان سوروپ سانند کا نام ڈاکٹر جی ڈی اگروال تھا ۔ ڈاکٹر اگروال آئی آئی ٹی کانپور میں پروفیسر تھے، پھر مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے شروعاتی دنوں میں طویل مدت تک اس کے رکن سکریٹری رہے۔ اس کے بعد گرامودے یونیورسٹی میں پروفیسر رہے۔ اس حکومت کے پہلے تک ڈاکٹر اگروال ندیوں سے اور ماحولیات سے متعلق تقریباً ہر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا حصہ رہے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *