دہلی اقلیتی کمیشن کا پولیس کو نوٹس

Dr-Zafrul-islam
نئی دہلی: پچھلے 16 اکتوبر کو بیکانیر (راجستھان ) سے آئی ہوئی ایک پولیس ٹیم جامعہ نگر پولیس تھانے سے امریکی شہری محمد یاسین پٹیل کو بغیر کوئی کاغذات دکھائے گرفتار کرکے بیکانیر لے گئی۔ محمد یاسین پٹیل ذیا بیطس کے مریض ہیں اور ان کے دماغ کی سرجری بھی2013میں ہوچکی ہے جس کے لئے ان کو مستقل دوائیں کھانی پڑتی ہیں لیکن ان کی بیٹی طوبی کی شکایت کے مطابق پولیس نے یہ دوائیں ان کواپنے ساتھ نہیں لے جانے دیں۔ دہلی اقلیتی کمیشن نے اس پر سخت موقف اپناتے ہوئے ضلع جنوب مشرقی دہلی کو نوٹس بھیج کر جواب مانگا ہے کہ پٹیل کو کس الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، انھیں کیوں کسی وارنٹ کے بغیر گرفتار کیا گیا ہے اور کیوں ان کو اپنے ساتھ ضروری دوائیں نہیں لے جانے دی گئیں۔ اسی کے ساتھ دہلی اقلیتی کمیشن کے صدر ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے بیکانیر کے سپرنٹنڈنٹ پولیس کو ہدایت دی ہے کہ یاسین پٹیل کو ضروری دوائیں مہیا کی جائیں اور ان کو طبی نگہداشت فراہم کی جائے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *