دگوجے سنگھ کاچھلکادرد،دیکھیں ویڈیو

digvijay-singh
مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ دگوجے سنگھ کا سوشل میڈیا پرایک ویڈیووائرل ہواہے۔ جس میں وہ کارکنان سے دوٹوک کہہ رہے ہیں’’میری تقریرسے کانگریس کے ووٹ کٹتے ہیں، اس لئے میں ریلیوں میں نہیں جاتا‘‘۔دگوجے سنگھ نے یہ بات ممبراسمبلی جیتو پٹواری کی بھوپال میں واقع سرکاری رہائش گاہ پر کارکنان سے چلتے چلتے ہوئی ملاقات کے دوران کہی۔

جانکاری کے مطابق، دگوجے سنگھ دودن پہلے کانگریس ایگزیکٹیوصدر جیتوپٹواری کے گھرپہنچے تھے اوروہاں سے باہرنکلتے ہوئے کانگریس کارکنان سے ان کا سامنا ہوگیا، جوان کے انتظار میں باہرکھڑے تھے۔اس دوران دگوجے سنگھ نے صاف طورپرکہاکہ دیکھتے رہ جاؤگے۔ ایسے سرکارنہیں بنے گی۔ جس کوٹکٹ ملے، چاہے دشمن کوٹکٹ ملے، جیتاؤ ۔انہو ں نے آگے کہاکہ میراکام صرف ایک ہے ، کوئی تشہیرنہیں، کوئی تقریرنہیں۔ میرے تقریرکرنے سے توکانگریس کے ووٹ کٹتے ہیں اسلئے میں کہیں نہیں جاتا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *