کیجریوال سرکارکابڑافیصلہ:اب ڈی ٹی سی کی اے سی بسوں میں بھی چلے گا اسٹوڈنٹ پاس

DTC-AC-BUS

دہلی سرکارنے کابینہ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لئے گئے ہیں۔ دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے پریس کانفرنس کرکے ان فیصلوں میں کے بارے میں جانکاری دی ۔ دہلی سرکار نے دہلی اسٹوڈنٹس کے اے سی اورکلسٹربسوں ، دونوں میں چھوٹ کے ساتھ پاس بنانے کافیصلہ کیاہے۔دہلی کے کالج طلبا اب ڈی ٹی سی سے ملنے والے بس پاس سے ایئرکنڈیشن(اے سی) بسوں میں بھی سفرکرپائیں گے۔ اس کیلئے انہیں الگ سے کوئی کرایہ دینا نہیں ہوگا۔ دہلی سرکار کابینہ نے منگل کواسے منظوری دے دی۔جن کے پاس پہلے سے عام بسوں کے پاس ہے، وہ بھی اے سی بسوں میں سفرکرپائیں گے۔اے سی بس پاس سے کالج کے لاکھوں طلبہ کوفائدہ ہوگا۔
فی الحال طلباوطالبات کو100روپے میں سنگل روٹ اور150روپے میں سبھی روٹ کی صرف عام بسوں کیلئے بس پاس جاری کیا جاتاتھا۔مگراب صرف 100روپے میں سبھی راستے پرسبھی طرح کی ڈی ٹی سی بسوں میں طلباوطالبات سفرکرسکیں گے۔طلبا کا اسپیشل پاس اے سی اورنان اے دونوں طرح کے بسوں میں لاگوہوگا۔اس سے طلباکوفائدہ ہوگا۔ نائب وزیراعلیٰ نے طلباسے اپیل کی ہے کہ وہ پرائیویٹ گاڑیوں کا استعمال کم کریں اورپبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں ،جس سے آلودگی کم ہو۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *