دہلی کے وزیرٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت کے 16ٹھکانوں پرانکم ٹیکس کا چھاپہ

income-tax
دہلی کے وزیرٹرانسپورٹ اورعام آدمی پارٹی کے لیڈرکیلاش گہلوت کے ٹھکانوں پرمحکمہ انکم ٹیکس (آئی ٹی)کی ٹیم نے چھاپے ماری کی ہے۔وسنت کنج واقع ان کی رہائش گاہ پرانکم ٹیکس کی طرف سے تلاشی لی جارہی ہے۔محکمہ انکم ٹیکس (آئی ٹی) کے ایک افسر نے اس کی تصدیق کی ہے۔چھاپے ماری کیوں کی گئی ہے اس سے متعلق کوئی جانکاری نہیں ملی ہے۔
ذرائع کے مطابق،دہلی کی اروندکیجریوال سرکارکے وزیرکیلاش گہلوت کے گڑگاؤں سے لیکر راجدھانی دہلی تک ان سے جڑے سولہ ٹھکانوں پر محکمہ انکم ٹیکس نے بدھ کوچھاپے ماری کی ہے۔ذرائع کے مطابق، قومی راجدھانی اورآس پاس کے کم سے کم 16ٹھکانوں پرقریب 30افسروں کی ٹیم چھاپے ماری کررہی ہے۔

خیال رہے کہ گہلوت دہلی سرکار میں وزیرٹرانسپورٹ ہیں۔کیلاش گہلوت کوگوپال رائے کوہٹاکر2017میں وزیرٹرانسپورٹ بنایاگیاتھا۔ گہلوت جنوبی مغربی دہلی کے نجف گڑھ سے رکن اسمبلی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *