دیکھیں ویڈیو:آندھراپردیش میں ’تتلی‘ طوفان نے مچائی تباہی، 8لوگوں کی موت

Cyclone-Titli
سائکلون طوفان’تتلی‘ نے جمعرات کوآندھراپردیش میں 8لوگوں کی جان لی اورساتھ ہی شری کاکولم اوروجے نگرم ضلع میں بڑے پیمانے پرتبائی مچائی۔اسٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے بتایاکہ طوفان سے سب کچھ ٹھپ ہوگیا۔بدھ دیررات سے دونوں ضلعوں میں شدیدبارش ہورہی ہے۔طوفان سے متعلق الگ الگ واقعات میں آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

تباہ کن طوفان تتلی کی تباہی کا جائزہ لینے کے لئے ریاست کے وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو خود آج شری کاکولم پہنچ رہے ہیں ۔ اس کو لے کر وزیر اعلیٰ آج رات وہاں کے ضلع صدر کے ساتھ جائزہ لیں گے ۔ اطلاع کے مطابق ،تتلی کی تباہی کے سبب تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس سے لاکھوں درخت اکھڑ گئے ہیں ۔ دو ضلع شری کاکولم اور وجین گرم مں بجلی کے کھمبے گرنے سے بجلی کی سپلائی بند کر دی گئی ہے ۔ شری کاکولم ضلع میں راحت اور بچاؤ کام کے لئے این ڈی آر ایف کی ٹیم وشاکھا پٹنم سے روانہ ہو گئی ہے ۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *