پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کاسلسلہ جاری

petrol
قومی راجدھانی دہلی سمیت چاروں بڑے شہروں میں جمعرات کو ایک بار پھر پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا ۔ جمعرات کو دہلی میں پیٹرول دس پیسے فی لیٹرکے اضافے کے ساتھ 82.36روپے فی لیٹر ہو گیا ور ممبئی میں نوپیسے کا اضافہ کے ساتھ87.82روپے فی لیٹر۔ جمعرات کو دہلی میں ڈیزل کی قیمت میں 27پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد 74.62روپے فی لیٹر ہو گیا ۔ ممبئی مین ڈیزل کی قیمت میں 29پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ ممبئی میں ڈیزل کی خردہ قیمت78.22روپے فی لیٹر بتائی گئی۔ چاروں بڑے شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح ہیں۔ دہلی میں 82.36روپے،کولکاتہ میں 84.09روپے ، ممبئی میں 87.82روپے ، چنئی میں 85.61روپے ۔جبکہ ڈیزل دہلی میں 74.62روپے،کولکاتہ میں 76.20روپے ممبئی میں 78.22روپے،چنئی میں78.90روپے ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *