امرتسر ریل حادثہ: سی ایم کیپٹن سنگھ نے زخمی افراد سے ملاقات کی،حادثے کی مجسٹریٹ انکوائری کا حکم

Captain-Amarinder-Singh
پنجاب کے امرتسر میں دسہرا تہوار پردردناک حادثہ ہوا ہے۔ امرتسر کے جوڑا پھاٹک علاقے میں راون دہن دیکھ رہے لوگوں کو ٹرین کچل دیا۔صرف پانچ سیکنڈ میں چاروں طرف موت کا بھیانک منظردیکھاگیا۔حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 60سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 70سے زائد افرادز خمی ہوگئے ہیں۔پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے ہفتہ کو امرتسر ریل حادثے کی مجسٹریٹ انکوائری کا حکم دیا۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب میں تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ کیپٹن سنگھ نے یہاں ریل حادثے میں زخمی افراد سے ملاقات کی اور ان کی صحت کی معلومات حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ مرنے والوں کے اہل خانہ کو پہلے ہی پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زخمیوں کو بھی 50 ہزار روپے کی مالی مددفراہم کرے گی۔
امرتسر ریل حادثے پر سی ایم کیپٹن امرندرسنگھ نے کہاکہ ایک دوسرے پر ذمہ داری تھوپنے کا وقت نہیں ہے۔ مجسٹریٹ جانچ کے حکم دےئے ہیں۔چارہفتوں میں جانچ رپورٹ مانگی ہے۔ریلوے الگ جانچ کروائے گا اورہم الگ جانچ کروائیں گے۔16گھنٹے دیری سے آنے کے سوال پروزیراعلیٰ امرندرسنگھ نے دوبات کہی۔ پہلی بات انہوں نے کہی کہ میں اسرائیل دورے پرجارہاتھا ، مجھے دہلی ایئرپورٹ پرحادثے کی جانکاری ملی۔ میں دورہ رد کرکے آیا۔ دوسری بات انہو ں نے کہی کہ اگرمیں یہاں آتاتو افسروں کو سارے وی وی آئی انتظامات کرنے پڑتے، اسلئے بے ترتیبی ہوتی۔انہو ں نے کہاکہ یہ حادثہ بہت افسوسناک ہے، اس پرسیاست نہیں ہونی چاہئے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *