بدمعاشوں کا قہرجاری،مظفرپورمیں ایک کاروباری کا گولی مارکرقتل

jayprakash
بہارکے مظفرپور میں پھربے خوف بدمعاشوں نے قہربرپایاہے۔ایک انڈا اورہارڈ ویئرکاروباری کواغواکرنے کے بعد مجرموں نے قتل کردیا۔بتایاجارہاہے کہ ڈیڑھ کروڑروپے کی پھروتی مانگی گئی تھی۔ہارڈ ویئر کاروباری جے پرکاش کا کنبہ رقم دینے کوبھی تیار تھا لیکن بدمعاشوں نے گولی مارکر قتل کردیا۔
بتایاجارہاہے کہ انڈا اورہارڈ ویئر کاروباری جے پرکاش کوتین دن پہلے بدمعاشوں کے ذریعے اغوا کیاگیاتھا اوراہل خانہ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی پھروتی مانگی جارہی تھی۔اس کے اہل خانہ پیسے دینے کی تیاری تھے لیکن اس بیچ بدمعاشوں نے اس کاقتل کردیا ۔جے پرکاش کی لاش کوپھینکی ہوئی ملی ہے۔بتایاجارہاہے کہ جے پرکاش کوکرجا تھانہ علاقے سے اغواکیا گیا تھا ۔بتایاجارہاہے کہ اہل خانہ نے اغواکاخدشہ ظاہرکرتے ہوئے تھانے میں درخواست دی تھی جس میں اس میں ڈیڑھ کروڑروپے پھروتی مانگنے کی بات کہی تھی۔ شکایت ملنے کے بعد ڈی ایس پی کے قیادت میں ٹیم تشکیل کی گئی تھی لیکن اس بیچ کاروباری کاقتل کردیا۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے سابق میئر سمیرکمارکابھی بدمعاشوں نے اے کے 47سے گولی مارکرقتل کردیاتھا۔قتل کے اس واقعہ کے بعد پھر سے لاء اینڈ آرڈر پرسوال کھڑے ہونے لگے ہیں۔اس سے پہلے سمستی پورمیں بھی پیرکولوٹ کے دوران دولوگوں کوگولی ماری گئی تھی جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *