یہ چیزیں کھانے سے ہڈیاں کمزورہوتی ہیں

foods
بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ انسانی جسم کی ہڈیاں کمزور ہوتی جاتی ہیں تاہم ہڈیوں کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ ہڈیوں کے بھربھرے پن یا آسٹیو پوروسس کی بیماری ہے جو ہڈیوں کو کسی بھی تکلیف کا آسان شکار بنا دیتی ہیں۔‘‘‘انسانی ڈھانچہ‘‘‘ انسانی جسم اندرونی طور پر مربوط طریقے سے ہڈیوں سے جڑا ہوتا ہے۔ ہڈیوں کے اس مربوط جوڑ کو ڈھانچہ کہتے ہیں۔ ڈھانچے کی امداد سے جسم انسانی کے دوسرے حصے یعنی گوشت و دیگر اعضاء اپنی اپنی جگہ ٹھہرے رہتے ہیں اور مطلوبہ افعال سر انجام دیتے ہیں۔
ہڈیوں کوہرعمرمیں مضبوط رکھنا چاہئے۔بہرکیف ہڈیاں کن کن چیزوں سے مضبوط ہوتی ہیں، یا کن کن چیزوں سے ہڈیاں کمزورہوتی ہیں ۔جن اشیاء کے استعمال سے ہڈیاں کمزورہوتی ہیں ان چیزوں کا جاننا اوران اشیاء کے استعمال سے پرہیزکرنا ضروری ہے۔لہٰذا جانیں کن کن اشیاء کے استعمال سے ہڈیاں کمزورہوتی ہیں۔
ہماری ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے کیلشیم ایک ضروری عنصر ہے۔ کیلشیم کی کمی سے نہ صرف ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں، بلکہ ہڈی سے متعلق کئی طرح کے امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتاہے۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ کچھ ایسے فوڈ آئٹمز ہیں جن کا اگرزیادہ استعمال کیاجائے توہڈیوں کا کیلشیم تباہ ہونے لگتاہے۔ دراصل، ہم غذاکے ذریعے جتنابھی کیلشیم لیتے ہیں، اس کا صرف 20سے 30فیصد کیلشیم ہی جسم کوملتاہے۔ ایسے میں اگرآپ کیلشیم کو برباد کرنے والے ان کھانے کے اشیاء کا زیادہ استعمال کریں گے توہڈیاں کمزورہوجائیں گی۔
چاکلیٹ:لگاتار چاکلیٹ کھانے سے ہڈیا ں کمزورہوتی ہیں۔اس سے آسٹیوپوروسس اور ہڈیوں میں فریکچر کا خطرہ بڑھ جاتاہے۔ چاکلیٹ میں موجود فلووونال اورکیلشیم’ بون منرل ڈینسٹی‘ کے لئے مثبت اثرڈالنے والے عنصر ہیں، لیکن اس میں آکسیلیٹ بھی ہوتاہے۔
جانوروں سے حاصل کردہ پروٹین
جانوروں سے ملنے والے غذائیں جیسے دودھ، گوشت، مچھی ، انڈے وغیرہ کا استعمال جسم کے لئے فائدہ مند مانا جاتاہے۔ لیکن اگرروزانہ انہی کا استعمال کرتے ہیں، تونقصان ہوتاہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق جولوگ روزانہ گوشت، مچھلی، انڈے کھاتے ہیں، انہیں ہڈی کے امراض (بیماریوں) کا امکان عام لوگوں سے 3۔4 گنا زیادہ بڑھ جاتی ہے۔
چائے ، کافی کی عادت
کیفین ، جسم پہنچ کرفائدے سے زیادہ نقصان کرتاہے۔زیادہ کیفین سے جسم کی ہڈیوں پربرااثرپڑتاہے۔ زیادہ کیفین سے جسم میں کیلشیم بربادہونے لگتاہے۔ کیلشیم کی کم سطحوں کی وجہ سے ہڈی اورمسلس کمزورہونے لگتے ہیں۔
بریڈ ، کیک اوردیگر بیکری فوڈس
بہت سے لوگوں کوبیکری فوڈس جیسے بریڈ، بن ، کیک ، رسک وغیرہ بہت پسند ہوتے ہیں۔ لیکن ان میں شوگرکی مقدار اورکئی طرح کے نقصاندہ عنصرشامل ہوتے ہیں۔جس کے باعث انکے بہت زیادہ استعمال سے جسم کی ہڈیاں کھوکھلی ہوجاتی ہے اورآدمی آسٹیوپوروسس کا شکارہوسکتاہے۔ اس کے علاوہ کئی تحقیقات میں یہ پتہ چلاہے کہ بیکری پروڈکس کی پروسیسنگ کے دوران اناج میں موجودتمام غذائی اجزاء تباہ ہوجاتے ہیں۔
سافٹ ڈرنک یا کولڈ ڈرنک نہ صرف کھانے کے ذریعے لئے گئے کیلشیم کو برباد کرتاہے، بلکہ آپ کے جسم میں پہلے سے موجودکیلشیم کو بھی سوکھ لیتاہے۔ اسلئے جولوگ بہت زیادہ سافٹ ڈرنک ، کولڈ ڈرنک ، سوڈا یافلیورڈ جوس پیتے ہیں ان کی ہڈیاں کمزورہوجاتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات میں اضافے کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ یہ جانکاریاں متعدد ہیلتھ ڈیسک سے ماخوذہیں۔مضمون میں دی گئی کسی بھی تجویز پر عمل کرنے سے قبل معالج سے مشورہ و ہدایت ضرور حاصل کریں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *