پرینکاچوپڑا کی نک جونس سے سگائی:عمرکا فرق کوئی معیارنہیں

bollywood-stars-difference-
جب سے 36سالہ بالی ووڈ اداکارہپرینکا چوپڑا نے 26سالہ امریکی گلوکارنک جونس سے سگائی کی ہے، تبھی سے ہرکوئی ان کے اور جونس کی عمرمیں فرق کولیکر بات کررہاہے ۔کچھ لوگ تنقید کر رہے ہیں توکچھ لوگ حمایت کررہے ہیں اورکچھ لوگ دونوں کا مذاق اڑار ہے ہیں۔وہیں دوسری طرف گلوکار انوپ جلوٹا اورگلوکارہ جسلین نے اپنے رشتے کا انکشاف کرتے ہوئے سب کوحیران وپریشان کردیاہے۔
بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا اورامریکی گلوکارنک جونس نے 18اگست 2018 کوسگائی کی ہے۔ پرینکا چوپڑا جہاں 36سال کی ہیں ،تووہیں نک جونس محض 26سال کے ہی ہیں۔یعنی دونوں کی عمر میں 10سال کا فرق ہے۔
وہیں گلوکار انوپ جلوٹانے شاگر دہ جسلین کودل دے بیٹھے ہیں۔ انوپ جلوٹا 65سال کے ہیں، جبکہ جسلین کی عمر28سال ہے۔ دونوں کی عمرمیں 37سال کا فرق ہے۔عمرمیں اتنا فاصلہ ہونے کے باوجود دونوں نے مشہورٹیلی ویزن شو’بگ باس‘ میں آکراپنے ریلیشن شب کا انکشاف کیاہے، جسے سن کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔
جسلین خود بھی ایک گلوکارہ ہیں جو طویل عرصہ تک جلوٹا کی طالبہ رہ چکی ہیں۔بگ باس میں انوپ اورجسلین نے انکشاف کیاکہ دونوں نے کئی سالوں تک اپنا رشتہ چھپاکر رکھا۔ دونوں ساڑھے تین سال سے ایک دوسرے کے پیار میں ہیں۔ جسلین نے کہا کہ یہ خبر میرے گھر والوں کو پوری طرح حیران کر دے گی۔ انوپ نے تین شادیاں کی۔لیکن جلد ہی طلاق ہوگیا۔ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ جسلین کے ساتھ ان کا یہ رشتہ شادی تک پہنچتاہے یانہیں؟۔
یہ کہاوت مشہورہے کہ پیارکی کوئی عمرنہیں ہوتی۔یہ کب قصہ-کہانی ہوجائے ،کچھ نہیں کہاجاسکتا۔بالی ووڈ کے چند جوڑے جن کے درمیان عمرمیں اچھا خاصا فرق ہے،ان کے بیچ کا پیار یہی ثابت کرتا ہے کہ جن کا رشتہ مضبوط ہے، ان کے بیچ عمرکا فرق کوئی معنیٰ نہیں رکھتاہے۔بالی ووڈ کے معروف اداکار شہنشاہ جذبات دلیپ کمار -سائرہ بانو، راجیش کھنہ- ڈمپل کپاڈیا، کبیر بیدی -پروین دو سانج ، ملند سومن-انکت کنورکے علاوہ بھی بالی ووڈ میں ایسے کئی جوڑے ہیں جنہو ں نے عمر میں بہت بڑے فرق ہونے کے باوجود بھی ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنے کا فیصلہ کیا۔ہم آپ کوانہی جوڑوں کے روبروکرانے جارہے ہیں ۔
اتناہی نہیں،بالی ووڈ میں کئی ایسے جوڑے ہیں جن کے بیچ عمرمیں بہت بڑافرق ہے۔وہیں کچھ ستارے ایسے ہیں جن کی بیگم ان سے بڑی ہیں اورشوہرچھوٹے ہیں ۔ ہم آپ کوان ستاروں کے بارے میں بتانے جار ہے ہیں کہ عمرمیں بیوی بڑی ہونے کے باوجود ایکٹر اورایکٹرس رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔
دلیپ کمار-سائرہ بانو
دلیپ کماراورسائرہ بانو کی عمر میں 22سال کا فرق ہے۔ دلیپ کمار نے 44سال کی عمرمیں شادی کی۔ تب سائرہ کی عمر22سال تھی۔ دونوں نے 1966میں شادی کی تھی۔سائرہ بچپن سے دلیپ کمارکی فین تھیں اوران سے پیارکرتی تھیں۔آج بھی سائرہ بانو دلیپ کمارکے بغیر کہیں نہیں دکھتی ہیں۔دلیپ کمار کی یوم پیدائش 12 دسمبر1922ہے جبکہ سائرہ بانو کی 23اگست 1944ہے۔دونوں کی عمرمیں 22سال کا فرق ہے۔سائرہ بانوکوبغیرطلاق دےئے دلیپ کمار نے بیچ میں 1981میں اسماء رحمان سے دوسری شادی کی تھی حالانکہ 1983 میں یہ جوڑے الگ ہوگئے۔دلیپ کمارسائرہ کے ساتھ رہتے ہیں، دونوں کے بچے نہیں ہیں۔
راجیش کھنہ-ڈمپل کپاڈیا
بالی ووڈ کے سپراسٹارراجیش کھنہ اور اداکارہ ڈمپل کپاڈیامیں بھی 15 سال کا ڈفرینس تھا۔ڈمپل نے 16 سال کی عمر میں راجیش کھنہ سے شادی کرلی ،حالانکہ کچھ سال بعد ہی دونوں ایک دوسرے سے الگ ہوگئے۔ راجیش کھنہ نے 1973میں خود سے 15سال چھوٹی ڈمپل کپاڈیا سے شادی کی تھی ۔ دونوں کی دوبیٹیاں ٹونکل اوررنکی کھنہ ہیں۔راجیش کھنہ کا جنم 29دسمبر1942کوہواتھا جبکہ ڈمپل کی یوم پیدائش 8جون 1957 ہے ۔دونوں کی عمرمیں 15سال کا فرق ہے۔
دھرمیندر-ہیمامالنی
بالی ووڈ اداکار دھرمیندر اوراداکارہ ہیمامالنی میں 13سال کا فرق ہے لیکن یہ ایک دوسرے کے ساتھ پرفیکٹ لگتے ہیں۔بالی ووڈ میں اپنے ٹیلنٹ سے سب کواپنا دیوانہ بنانے والے دھرمیندر نے نہ صرف دھرم بدل کردوسری شادی کی ہے بلکہ اپنے پیارمیں ہیمامالنی کوپانے کیلئے 13سال کی عمرکے فرق کوبھی نظراندازکیاہے ۔ وہ ہیماسے 13سال بڑے ہیں۔ دھرمیندرنے پہلی شادی 1954میں پرکاش کور سے کی تھی۔ دونوں کے دوبیٹے سنی دیول، بابی دیول اور دو بیٹیاں وجیتا اوراجیتاہیں۔ بعدمیں دھر میندر نے بغیرطلاق دےئے مذہب بدل کر1980میں ہیمامالنی سے دوسری شادی کرلی۔ دونوں کی دو بیٹاں ایشا اوراہانا ہیں۔دھرمیندرکی یوم پیدائش 8دسمبر1935ہے جبکہ ہیما کی یوم پیدائش 16اکتوبر 1948 ہے۔
سنجے دت-مانیتا
بالی ووڈ اداکار سنجے دت ہمیشہ ہی اپنی لولائف کولیکر سرخیوں میں رہے ہیں۔2008میں انہو ں نے مانیتا سے شادی کی ۔ دونوں کی عمرمیں بھی قریب 20سال کا فرق ہے۔سنجے جب جیل میں تھے تووہ ان کی بھی ذمہ داری بھی خود اٹھارہی تھیں۔سنجے نے پہلی شادی اداکارہ رشچاشرماسے 1987 میں کی تھی لیکن 1996میں رشچاکی برین ٹیومرسے موت ہوگئی۔جوڑے کی ایک بیٹی ترشالاہے۔بعدمیں سنجے نے ریاپلّئی سے 1998میں دوسری شادی کرلی۔یہ شادی بھی زیادہ دنوں تک نہیں ٹک پائی اور2005میں انکا طلاق ہوگیا۔ریاسے الگ ہونے کے بعد سجنے نے مانیتاسے تیسری شادی 2008میں کی۔جوڑے کے دو جڑواں بچے شہران بیٹا اوراقرا بیٹی ہیں۔سنجے دت کا جنم دن 29جولائی 1959ہے جبکہ مانیتاکی یوم پیدائش 22ستمبر1979ہے۔دونوں کی عمرمیں 20سال کا گیپ ہے۔
عامر خان-کرن راؤ
عامر خان نے 18اپریل 1986 کو گھرسے بھاگ کررینا سے پہلی شادی کی تھی۔16سال بعد 2002میں دونوں کا طلاق ہوگیا۔ مسٹرپرفیکٹ عامر خان نے دوسری شادی 2005میں خودسے 8سال چھوٹی کرن راؤ سے کی۔کرن عامر کی دوسری بیوی ہے۔ ان دونوں کا پیارفلم ’لگان‘ کے سیٹ سے شروع ہوا۔ 2005میں انہو ں نے شادی کرلی۔یادرہے کہ رینا اورعامرکے دوبچے جنیداورایرا ہیں، وہیں کرن راؤ سے ایک بیٹاآزاد ہے۔عامر کی یوم ولادت 14مارچ 1965ہے جبکہ کرن کی 7نومبر1973ہے۔
سیف علی خان-امرتا سنگھ -کرینہ کپور
سیف علی خان نے خودسے 12سال بڑی امرتاسنگھ سے پہلی شادی کی تھی۔حالانکہ یہ جوڑا 2005میں الگ ہوگیا۔دونوں کی ایک بیٹی سارا اورایک بیٹاابراہیم ہے۔ سیف کی یوم ولادت 16اگست 1970ہے جبکہ امرتاکی 9فروری 1958ہے ۔ دونوں کی عمرمیں 12سال کا فرق ہے۔امرتاکے بعد سیف کا دل خود سے دس سال چھوٹی اداکارہ کرینہ کپور پرآگیا۔دونوں نے 2012میں شادی کرلی۔کرینہ کپورکی یوم پیدائش 21ستمبر 1980ہے ۔کرینہ کپور، سیف علی سے 10سال چھوٹی ہیں۔
شاہد کپور-میراراجپوت
شاہدکپورنے خود سے 13سال چھوٹی میراراجپوت سے شادی کی۔ خاص بات یہ ہے کہ شاہدکپور اور میراراجپوت کی ارینج میر ج ہوئی ہے۔شاہدکپور25فروری 1981 کوپیداہوئے ہیں جبکہ میراراجپوت 7ستمبر 1994کوپیداہوئی ہیں۔
رتیش دیشمکھ
رتیش دیشمکھ اپنی بیوی جینلیا ڈسوجا سے عمر میں 9سال بڑے ہیں ۔ رتیش دیشمکھ اورجینلیا ایک دوسرے سے فلم ’تجھے میری قسم‘ کے سیٹ پرملے تھے۔وہیں دونوں کا پیارپروان چڑھا۔2012میں دونوں نے شادی کرلی۔دونوں کے دوبیٹے ہیں۔ رتریش دیشمکھ کاجنم 17 دسمبر1978کوہواہے ،جبکہ جینیلیا کی یوم پیدائش 5اگست 1987 ہے۔
کبیربیدی- پروین دوسانج
70سال کی عمرمیں کبیربیدی نے گرل فرینڈ پروین دوسانج سے شادی کرلی۔کبیربیدی اورپروین دوسانج میں قریب 29سال کا فرق ہے۔کبیرکی یہ چوتھی شادی ہے۔اس سے پہلے انہو ں نے نکی بیدی سے تیسری شادی کی تھی جوان سے 20سال چھوٹی ہیں۔اورتواورپروین کبیربیدی کی بیٹی پوجابیدی سے بھی چھوٹی ہیں۔
کبیربیدی کی پہلی شادی ڈانسر پرتیمابیدی سے 1969میں ہوئی تھی۔ پرتیما-کبیرکے دوبچے ہیں، بیٹی پوجا اوربیٹا سدھارتھ۔سدھارتپ نے خودکشی کرلی تھی ،کچھ عرصے بعد پرتیماکی بھی ایک حادثے میں موت ہوگئی۔بعد میں کبیرنے برٹش فیشن ڈیزائنر سوسین ہمفریس سے دوسری شادی کی۔سوسین اورکبیرکا ایک بیٹا ایڈم بیدی ہے۔1990کی دہائی میں کبیر نے تیسری شادی ٹی وی اورریڈیو پرزینٹرنکّی سے کی۔ 2005 میں یہ رشتہ طلاق پرختم ہوا ۔دونوں کے بچے نہیں ہیں۔اس کے بعد کبیر نے پروین سے چوتھی شادی کی ہے۔ کبیربیدی کی یوم پیدائش 16جنوری 1946ہے جبکہ پروین کی 18ستمبر 1975ہے۔
ملند سومن-انکت کنور
بالی ووڈ اداکار ملند سومن نے اپنی گرل فرینڈ انکت کنور سے شادی کی ہے۔اس شادی کی خاص بات یہ ہے کہ 52سا ل کی عمرمیں ملند اور 27سال کی عمرمیں انکت کنور نے شادی کی۔ملندسے پورے 25سال انکت چھوٹی ہیں۔دونوں کی عمرمیں 25سال کا فرق ہے۔

اپنے شوہرسے عمر میں بڑی اداکارائیں 
کسی نے سچ ہی کہاہے کہ پیارمیں عمرکی کوئی حد نہیں ہوتی، یہ کبھی بھی ، کہیں بھی اورکسی سے بھی ہوسکتاہے۔کہتے ہیں پیارمیں عمر نہیں دیکھی جاتی ، پیار بس ہوجاتاہے۔ہم عام لوگوں کے لئے یہ بات کتنی معنیٰ رکھتی ہے، یہ توہم نہیں کہہ سکتے لیکن بالی ووڈ ستاروں نے اس بات کوضرورسچ ثابت کیاہے۔بالی ووڈ میں کچھ ایسے جوڑے ہیں جن میں ہیروئنوں کی عمرانکے شوہرسے زیادہ ہیں۔
فرح خان-سریش کندر
ڈائریکٹر اورکوریوگرافی فرح خان نے 2004میں اپنی فلم کے ایڈیٹرسریش کندرسے شادی کی۔سریش فرح سے 8سال چھوٹے ہیں۔ وہ ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں اوردونوں کے تین بچے ہیں۔ فرح کی یوم پیدائش 9فروری 1965 ہے ۔جبکہ شریش 24مارچ 1973 کوپیداہوئے ہیں۔
ایشوریہ -ابھیشیک
بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن اپنی بیوی عالمی حسینہ کا خطاب جیت چکی بالی ووڈاداکارہ ایشوریہ رائے سے تین سال چھوٹے ہیں۔ دونوں کی شادی 20اپریل 2007کوہوئی تھی۔ دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام ارادھیاہے۔ایشوریہ رائے یکم نومبر1973 کوپیداہوئی ہیں،جبکہ ابھیشیک بچن 5فروری 1976 کوممبئی میں پیداہوئے ہیں۔
فرحان اختر-ادھونا بھاؤنا
بالی ووڈ اداکارفرحان اختر ایک فلم ہدایت کار، سکرین رائٹر، پروڈ یوسر ہیں۔فرحان اخترکی شادی ہےئر اسٹائلشٹ ادھونا بھاونی سے ہوئی ہے۔ اگرچہ فرحان نے 2016 میں طلاق لے لیا۔فرحان کی یوم پیدائش 9جنوری 1974ہے جبکہ ان کی بیوی ادھونا بھاؤنا کی یوم پیدائش 30مارچ 1967ہے۔دونوں کی عمرمیں سات سال کا فرق ہے ۔خاص بات یہ ہے کہ فرحان اخترسے ان کی بیوی ادھونا سات سال بڑی ہیں۔
مہرجیسیا-ارجن رامپال
ماڈلنگ کی دنیاسے بالی ووڈ کی دنیامیں قدم رکھنے والے اداکارارجن رامپال کی بیوی مہرجیسیا ان سے 2سال بڑی ہیں۔ارجن رامپال کی ولادت 26نومبر1972کوجبل پور میں ہوئی ہے۔جبکہ ان کی بیوی مہر جیسیاکی پیدائش 30نومبر 1970 کوہوئی ہے۔
بپاشا۔کرن سنگھ گروور
بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ بپاشاباسو اوراداکارکرن سنگھ گروور کی عمرمیں قریب 3سال کا فرق ہے۔بپاشا، کرن سے تین سال بڑی ہیں۔ اداکارہ بپاشا 7جنوری 1979 کو پیدا ہوئی ہیں، وہیں 23فروری 1982کوپیداہوئے ہیں۔
شلپا۔راج کندرا
بالی ووڈ اداکارہ شلپاشیٹی اپنے شوہر راج کندراسے 3مہینے بڑی ہیں۔دونوں نے سال 2015میں شادی کی تھی۔اداکارہ شلپا 8جون 1975کومنگلورومیں پیداہوئی ہیں، جبکہ انکے شوہر راج کندرا9 ستمبر 1975 کوپیداہوئے ہیں۔
سوہاعلی خان۔کنال
بالی ووڈ اداکارسیف علی خان کی بہن اداکارہ سوہاعلی خان اپنے شوہر کنال کھیمو سے 5سال بڑی ہیں ۔ دونوں نے سال 2015میں شادی کی تھی۔اداکارہ سوہاعلی خان 4اکتوبر 1978کوپیداہوئی ہیں، جبکہ انکے شوہرکنال کھیمو25مئی 1983کو پیداہوئے ہیں۔
ارمیلا-محسن اختر
سال 2016میں اچانک شادی کرکے اداکارہ ارمیلا نے سب کو چونکا دیا۔ ارمیلا اپنے شوہر محسن اختر میر سے قریب 9سا ل بڑی ہیں۔اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر نے مارچ 2016میں بزنس مین -ماڈل محسن اخترمیرسے شادی کرکرلی۔ارمیلا محسن سے عمرمیں 10سال بڑی ہیں۔اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر 4فروری 1974کو پیدا ہوئی ہیں جبکہ ان کا شوہر ان سے چھوٹے ہیں۔
پریتی زنٹا -گڈنف
بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا بھی اپنے شوہرسے بڑی ہیں۔ پریتی زنٹا کے شوہرکا نام جین گڈنف ہیں۔ پریتی زنٹا 31جنوری 1975کوشملہ میں پیداہوئی ہیں۔جبکہ ان کا شوہران سے چھوٹے ہیں۔
بہرکیف کسی سے بھی محبت ہوتی ہے،پیارہوتاہے لیکن پیارمیں عمرکی کوئی سیما نہیں ہوتی، یہ کبھی بھی ، کہیں بھی اورکسی بھی ہوسکتاہے۔ وہ ستارے جنہو ں نے عمرکی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے پیار کی خاطر بغیر ہچکچاہٹ،بے جھجھک اپنے ہمسفر کا ہاتھ تھام لیا۔

حال ہی میں جب بالی ووڈ ڈائریکٹر کرن جوہرسے ایک انٹرویوکے دوران پرینکااورنک کی عمرکے فاصلے پرسوال پوچھاگیا توانہو ں نے کہاکہ ’’رشتوں میں ان چیزوں کونہیں دیکھنا چاہئے ہیں‘‘۔کرن نے آگے کہاکہ ’’میں ان چیزوں کولیکر بیحدالگ ہوں۔ اگرآپ رشتوں میں خوش ہے اورایک دوسرے کے حساب سے صحیح ہیں، توپھرکیا فرق پڑتا ہے کہ کون بڑا ہے اورکون چھوٹا‘‘۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *