راہل گاندھی نے بی جے پی لیڈرنتن گڈکری کی تعریف کی، جانیں کیوں

rahul-nitin
مرکزی وزیرٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے ایک رےئلٹی شومیں مودی سرکار کے بارے میں سچ بول کرسنسنی پھیلادی ہے۔ان کے اس بیان سے مودی سرکارگھرتی نظرآرہی ہے۔خاص لوک سبھا اورپانچ ریاستوں میں اسمبلی الیکشن سے پہلے ان کا یہ بیان پی ایم مودی کیلئے پریشانی سبب بن سکتاہے۔ ایسا اسلئے کہ دونوں الیکشن سرپرہیں۔لیکن کانگریس صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے نتن گڈکری کی اس بات کی تعریف کی ہے۔راہل گاندھی نے کہاکہ گڈکری نے صحیحفرمایا،عوام بھی یہی سوچتاہے کہ سرکارنے لوگوں کے خوابوں اوربھروسے کواپنے لالچ کا شکاربنایاہے۔
مودی سرکار میں سینئراورقدآورلیڈر نتن گڈکری نے ایک مراٹھی ٹی وی چینل کے رےئلٹی شو میں کہاکہ اقتدارمیں آنے کیلئے سال 2014کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی نے جھوٹے وعدے کئے تھے۔ ہمیں امیدنہیں تھی کہ ہم اقتدارمیں آئیں گے۔اسلئے ہمیں صلاح دی گئی کہ عوام سے بڑے بڑے وعدے کرو… اب ہم اقتدارمیں آگئے ہیں، تولوگ ہمیں ہمارے وعدے یاددلاتے ہیں۔لیکن اب ہم مسکراتے ہوئے آگے بڑھ جاتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *