جموں وکشمیر:ووٹ کرنے سے قبل دل کا دورہ پڑنے سے بی جے پی امیدوار کی موت

bjp-candidate
جموں وکشمیرمیں آج بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ ہورہی ہے۔لیکن یہاں سے حیران کرنے والی افسوسناک خبرآئی ہے۔رام بن ضلع میں دوسرے مرحلے میں ووٹ کرنے سے ٹھیک پہلے بی جے پی کے ایک امیدوارکی دل دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
خبروں کے مطابق، مہلوک بی جے پی امیدوار کی شناخت 62 سالہ آزاد سنگھ راجو ولد اننت سنگھ ساکنہ رام بن کے بطور کی گئی ہے۔ وہ رام بن میونسپلٹی کے حلقہ نمبر 2 کے لئے بی جے پی کی طرف سے میدان میں تھا۔افسروں نے بتایاکہ 62سال کے آزادسنگھ راجوووٹ کرنے ہی والے تھے لیکن مقامی پولنگ بوتھ میں ہی ان کی موت ہوگئی۔ اگرچہ آزاد سنگھ کو فوری طور پر نذدیکی طبی مرکز لے جایا گیا ، لیکن انہیں وہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔بی جے پی امیدوار کی موت واقع ہوجانے کے بعد مذکورہ حلقہ میں پولنگ منسوخ کردی گئی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *