اس ماڈل و اینکر نے راشد خان سے کی خصوصی اپیل

erin-holland-and-rashid-kha
سال 2013 میں مس ورلڈ آسٹریلیا کا خطاب اپنے نام کر چکی ماڈل، رقاصہ اور ٹی وی اینکر ایرن ہالینڈ نے افغانستان کے اسپن گیندبازراشدخان سے خصوصی اپیل کی ہے۔دراصل آسٹریلیائی آل راؤنڈ ر بین کٹنگ کی گرل فرینڈ اورٹی وی پرزنٹیٹر ایرن ہالینڈ نے افغانستانی اسپنرراشدخان سے بین کٹنگ کا خیال رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ایرن ہالینڈ نے ٹویٹ کر راشد خان سے کہا ہے کہ پلیز بین کٹنگ کو کم سے کم گیندبازی کرنا۔دراصل،بین کٹنگ افغانستان پریمئرلیگ میں کھیلنے جارہے ہیں۔راشدخان اوربین کیٹنگ الگ الگ ٹیموں کی جانب سے نمائندگی کریں گے۔
وہیں راشدخان نے بھی ایرن ہالینڈ کوٹویٹ کرکے جواب دیاہے۔ راشدخان نے ٹویٹ میں لکھاکہ شکریہ ایرن ہالینڈ، میں یقینی طورپران کا دھیان رکھوں گا لیکن اس کیلئے اسے میرے پرسویپ شاٹ کم کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ بین کٹنگ اور راشد خان آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد کی طرف سے کھیلے ہیں۔ حالانکہ افغانستان پریمیئر لیگ میں یہ دونوں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گے۔ بین کٹنگ ننگرہار لیپرڈس کی ٹیم میں ہیں، جبکہ راشد خان کابل فرنچائزی کے آئکن کھلاڑی ہیں۔ یہ دیکھتے ہوئے کٹنگ کی بیوی ایرن ہالینڈ نے مذاق مذاق میں راشد خان سے خصوصی اپیل کی ہے۔ویسے دنیا کے نمبر ون ون ڈے آل راؤنڈر اور نمبر 1 ٹی 20 گیندباز راشد خان کی اسپن نے ان دنوں بلے بازوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔ ایرین ہالینڈ نے آئی پی ایل 2018 میں اینکرنگ بھی کرچکی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *