کلینیکل ٹریننگ پروگرام میں داخلہ کیلئے درخواستیں

dental
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کا اورل و میکسیلوفیشیل سرجری شعبہ ، یکم نومبر 2018سے اورل و میکسیلوفیشیل سرجری میں تین مہینے کا کلینیکل ٹریننگ پروگرام شروع کررہا ہے۔ شعبہ کے سربراہ پروفیسر ایس ایس احمد نے بتایا کہ کسی تسلیم شدہ ادارے سے بی ڈی ایس پاس امیدوار کورس میں داخلہ کے اہل ہیں۔ سیٹیں صرف تین ہیں اس لئے ’پہلے آؤ پہلے پاؤ ‘ کی بنیاد پر داخلہ دیا جائے گا۔ انھوں نے بتایاکہ اے ایم یو کی ویب سائٹ سے داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کرکے اور اسے بھر کر ای میل آئی ڈی drssahmed@msn.com اور chairperson.om@amu.ac.inپر 25؍اکتوبر تک ارسال کیا جاسکتا ہے۔ پروگرام کی فیس 30؍ہزار روپئے مقرر ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *