’بگ باس‘ سے بے گھرہوئے انوپ جلوٹا،جسلین کولیکر کیاانکشاف 

anup-jasleen
معروف ٹیلی ویژن شو’بگ باس‘ سیزن 12کی سپرہٹ جوڑی بھجن سمراٹ انوپ جلوٹا اورجسلین متھارو کی ٹوٹ گئی ہے۔یعنی بگ باس سیزن 12میں سب سے زیادہ سرخیوں میں رہنے والی جوڑی انوپ جلوٹا اور جسلین متھارو کی راہیں اب جدا ہو گئیں ہیں۔در اصل اس ہفتے انوپ جلوٹا کو بگ باس کے گھر سے نکال دیا گیا ہے۔انوپ جلوٹا اس ہفتے ہوئے ڈبل ایویکشن میں باہر ہوگئے ہیں اور بگ باس کی سب سے زیادہ ٹی آرپی اورسرخیاں بٹورنے والی جوڑی اب نظرنہیں آئے گی۔
سلمان خان نے ’ویکینڈ کا وار‘ میں ڈبل اویکشن کا جھٹکا دیاتھا۔ لیکن انوپ جلوٹا اورجسلین متھارو کی کی جوڑی نے جتنا ہنگامہ گھراندربرپایاتھا، اس سے زیادہ بڑا انکشاف انوپ جلوٹا نے گھر سے باہر آکر کیاہے۔
انوپ نے بتایاکہ ان کے اورجسلین کے بیچ کوئی رشتہ نہیں ہے۔ ساڑھے تین سا ل سے جسلین کوڈیٹ کرنے کی بات بھی جھوٹی ہے۔انوپ نے بگ باس کے اسکرپٹیڈ ہونے کا دعویٰ کیاہے۔ اسکرپٹ کے چلتے جسلین نے شومیں بتایاکہ وہ انوپ کو تین سال سے ڈیٹ کررہی ہیں۔
انوپ جلوٹا نے کہاکہ ’’جسلین کو پہلے یہ شوکا آفرہوا۔ جسلین نے مجھ سے رابطہ کیا اوربتایاکہ مجھے بگ باس سے کا آفر آیاہے۔لیکن انہیں جوڑی کی تلاش ہے۔ کیا آپ میرے جوڑی بن کر شومیں چلیں گے۔میرے پاس وقت نہیں تھا اسلئے میں نے منع کردیا‘‘۔’’اس کے بعد جسلین کے والد نے مجھے گھربلایا۔ ان کے والد میرے اچھے دوست ہیں۔ انہوں نے مجھے جسلین کے ساتھ بگ باس کے گھر میں چلنے کیلئے منایا۔ ان کے بار بارکہنے پرمیں تیار ہوگیا۔ شو میں جانے سے پہلے ہم نے طے کیا کہ ہم استاد شاگردہ بن کر گھر کے اندرجائیں گے‘‘۔
انوپ جلوٹا نے بتایاکہ ’پریمیر سے 6دن پہلے شوکے میکرس نے جسلین کو بلالیا۔ پریمیر کے دن ہماری کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ 15ستمبر کو جب میں پریمیر میں پہنچا تومیں نے شو میں بتایاکہ جسلین میری شاگردہ ہیں۔ لیکن جسلین نے آکرکہاکہ ہم دونوں ریلیشن شپ میں ہیں۔‘انہوں نے آگے بتایاکہ ’یہ سن کرمیں بھی چونک گیا۔ شاید چھ دن پہلے میکرس نے جسلین کوسمجھا -بجھاکر کہاہوگا کہ استاد-شاگردہ ریلیشن سے ہمارا شونہیں چلے گا۔ ان کے کہنے پر جسلین نے پریمیر پر آکر ہمارے ریلیشن کی جھوٹی کہانی بتائی۔ میرے گھروالے اوردوست بھی حیران تھے۔ میری فیملی توجسلین کو جانتی تک نہیں ہیں‘۔
انوپ نے کہا جسلین صرف میری میوزک شاگرد ہیں۔ انوپ جلوٹانے کہا’لوگ ہمارے رشتے کو نہیں سمجھ سکتے ،ہماری کوئی لو اسٹوری نہیں ہے ، ہم صرف میوزکل ریلیشن شپ شیئر کرتے ہیں۔ میں اس کا صرف موسیقی استاد ہوں ‘‘۔بہرکیف بگ باس میں شرکت کرتے وقت انوپ نے جسلین کو اپنی گرل فرینڈ بتایا تھا ، لیکن انوپ نے شو سے باہر ہوتے ہی جسلین کو اب اپنی گرل فرینڈ ماننے سے انکار کردیا ہے۔
انوپ جلوٹا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بگ باس کے گھرمیں ڈیٹ پرجانا بھی پلان تھا۔ ساتھ ہی نامنیشن کے بعد اورسیکریٹ میں انہوں نے جسلین کولیکر جوناراضگی دکھائی ، وہ سب اسکرپٹ کے تحت ہوا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *