مجھے اداکارہ تنو شری کی نیت پرشک ہوتاہے:اننوکپور

Annu-Kapoor
اداکارہ تنوشری دتہ اوراداکار نانا پاٹیکر معاملے میں اب ایکٹر اننوکپورکا بیان آیاہے۔اداکار نانا پاٹیکر پرجنسی ہراساں کاالزام لگانے والی اداکارہ تنوشری دتہ کے معاملے میں اننو کپور نے کہاکہ انہیں پولس سے رابطہ کرنا چاہئے۔اداکار نے کہاکہ اس معاملے میں اداکارہ کومیڈیا سے بات چیت کرنے کے بجائے پولس میں شکایت کرنی چاہئے۔
اننوکپور نے جی 5ڈاکیو-ڈرامہ’کھار‘ کے ایک پروگرام میں نامہ نگاروں سے کہاکہ’’ آپ (تنوشری) ثبوت لیکر آئیں اور اس کے بعد قصوروار کوسزاہونی چاہئے۔یہ میڈیا ٹرائل کیوں؟ آپ پولس کے پاس کیوں نہیں جارہی ہیں؟ اس سے مجھے آپ کے ارادوں پر شک ہوتاہے ‘‘۔اننوکپور نے کہاکہ عورتوں کی توہین کرنے والے کوسزاملنی چاہئے ، چاہے وہ نانا پاٹیکر ہویا نریندرمودی۔
غورطلب ہے کہ تنوشری نے الزام لگایاہے کہ نانا پاٹیکر نے 2008میں ایک فلم کے سیٹ پر ان کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔حالانکہ نانا پاٹیکر نے الزامات سے انکارکرتے ہوئے تنوکونوٹس بھیجاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *