دیکھیں ویڈیو:اڑیشہ-آندھراپردیش کے کئی علاقے ’تتلی‘ طوفان کے سائے میں

titli
سائیکلون طوفان’ تتلی‘ کے قہرکے سائے میں اڑیسہ کے کئی علاقے ہیں۔اتناہی نہیں،اڑیسہ میں آئے طوفان ’تتلی‘ نے انتہائی خطرناک شکل اختیار کر لی ہے۔سائیکلون طوفان آج گوپال پورپہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق،ساحلی علاقوں میں 150کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں۔جمعرات کے روز صبح کے وقت طوفان اڑیسہ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا۔ فی الحال ان علاقوں میں سخت بارش ہو رہی ہے۔بتایاجارہاہے کہ تتلی طوفان جلد ہی اڑیشہ اورآندھراپردیش کے باقی ساحلی علاقوں میں دستک دے گا۔محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی) نے سائکلون کے خطرے کودیکھتے ہوئے اڑیشہ اورآندھراپردیش سرکار احتیاطی قدم اٹھائے ہیں۔نچلے علاقے سے لوگوں کونکالا جارہاہے۔ دونوں ریاستوں میں این ڈی آر ایف کی ٹیموں کوتعینات کردیاگیاہے۔

بتایاجارہاہے کہ طوفان اوڑیشہ کے ساحلی علاقوں سے جمعرات صبح ساڑھے پانچ بجے ٹکرایا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ،اس طوفان کے خطرہ کو دیکھتے ہوئے تقریباََ تین لاکھ لوگوں کو خطرہ والے علاقہ سے نکالا گیا ہے۔ تتلی طوفان کودھیان میں رکھتے ہوئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نوین پٹنائک کاکہناہے کہ طوفان ’تتلی‘ کے پہنچنے سے پہلے اڑیشہ میں قریب تین لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پرپہنچائے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے پوری ریاست میں سخت بارش کے سبب تمام اسکولوں، کالجوں کو جمعرات اور جمعہ کے روز بند رکھنے کا حکم دیا۔طوفان کے الرٹ کے بعد سمندر میں ماہی گیروں کوجانے روکاجارہاہے۔کیونکہ اونچی اونچی لہریں ماہی گیروں کیلئے مصیبت کھڑی کرسکتی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *