امرتسرحادثے پرفلمی ستاروں کااظہارافسوس

bollywood
19اکتوبر کی شام جب پورا ملک دسہرا کا تہوار دھوم دھام سے منارہاتھا تو پنجاب کے امرتسر میں چیخ پکار مچی ہوئی تھی۔یہاں راون دہن تقریب کے دوران تیزرفتار ٹرین نے 60سے زائد لوگوں کو موت کی نیند سلاتے ہوئے گذرگئی۔حادثہ کے دسہرا کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔بہرکیف اس دردناک حادثے پر فلمی ستاروں نے افسوس کا اظہارکیاہے۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے امرتسر میں راون دہن کے دوران ہوئے دردناک ٹرین حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ امیتابھ بچن نے کہا کہ امرتسر کے حادثہ نے ہم سب کو نہایت غمزدہ کر دیا ہے۔ اس حادثہ نے ہمیں ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ہماری دعائیں اور ہمدردی ان خاندانوں کے تئیں ہے جنہوں نے اپنے قریبی لوگوں کو کھو دیا ہے۔
ان کے علاوہ اجے دیوگن، فرحان اختر، شترگھن سنہا، سونوسود، ڈائنا پینٹی، رونت رائے نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعہ اس دردناک حادثہ پر دکھ کا اظہا ر کیا ہے۔ شترگھن سنہا نے کہا کہ امرتسر کے حادثہ سے بہت غم زدہ ہیں۔ دسہرہ کے دوران ہوا یہ حادثہ بہت افسوسناک ہے۔ قدرت بھی کیسی مشکلات میں انسان کو مبتلا کر دیتی ہے۔ میں بھگوان سے متاثرہ خاندانوں کے لئے دعا کرتا ہوں کہ ان کو اس دکھ کی گھڑی میں ہمت دیں۔
اجے دیوگن نے ٹویٹ کر کہا کہ امرتسر میں جو حادثہ رونما ہو ا ، وہ بہت افسوس ناک ہے۔ میری اس دکھ کی گھڑی میں حادثہ کا شکار ہوئے لوگوں سے دلی ہمدردی ہے۔ فرحان اختر نے کہا کہ امرتسر میں جو ہوا، وہ کافی دردناک ہے۔ عوامی مقامات پر سیکورٹی کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ میری پوری ہمدردی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *