امرسنگھ کی شکایت پراعظم خاں کے خلاف پولس تھانے میں ایف آئی آردرج،جانیں کیوں

amar-azam
رکن راجیہ سبھا امرسنگھ نے بدھ کوسماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خاں کے خلاف مبینہ طورپر ان کی بیٹیوں پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دینے کولیکر پولس میں شکایت کی جس کے بعد پولس نے اعظم خاں کے خلاف ایف آئی آردرج کی ہے۔پولس نے کہاکہ گومتی نگر تھانے میں ایف آئی آرکی گئی ہے۔امرسنگھ نے صحافیوں سے بتایاکہ ’’ میں نے اپنی بیٹیوں پرتیزاب پھینکنے کی دھمکی دینے کے معاملے میں اعظم خاں کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کیلئے گومتی نگرپولس تھانہ میں تحریر دی تھی‘‘۔امرسنگھ نے دعویٰ کیاکہ ایس پی لیڈر نے ایک ٹی وی چینل کودےئے انٹرویو میں ان پر اوران کی 17سالہ جڑواں بیٹیوں پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی تھی۔
ذرائع کے مطابق، پولس نے اعظم خان کے خلاف ایف آئی آر درج کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔پولس نے کہاکہ امرسنگھ کی شکایت پراعظم خاں کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیاگیاہے۔ ان میں دفعہ 153اے، 295اے اور506شامل ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *