دیوارسے ٹکرایاایئرانڈیاکاطیارہ،سبھی مسافرمحفوظ

Air-India
تمل ناڈو کے چتری ایئرپورٹ پرایک بڑاحادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا۔بتایارہاہے کہ دیرشب ڈیڑھ بجے دبئی جارہاہے ایئرانڈیا کا طیارہ ہوائی اڈے پردیوارسے ٹکراگیا،جس سے دیوارٹوٹ گئی۔حادثے میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچاہے۔طیارہ میں سوار سبھی 136مسافرمحفوظ ہیں۔
بتایاجارہاہے کہ اس طیارہ میں موجودپائلٹ کوڈیوٹی سے ہٹادیاگیاہے اورجانچ شروع کردی گئی ہے۔نیوزایجنسی کے مطابق، طیارہ کا ایئرٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ایک افسرکے مطابق ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ یہ حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا ہے یا اس میں پائلٹ کی غلطی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *