افریقہ کے سب سے کم عمر ارب پتی محمد دیوجی کااغوا 

mohammed-dewji
تنزانیہ کی اقتصادی راجدھانی دارالسلام سے نامعلوم نقاب پوش بندوق برداروں نے افریقہ کے سب سے کم عمر ارب پتی کاروباری محمد دیوجی کو اغوا کرلیا ہے۔پولس نے جمعرات کواس بات کی جانکاری دی ۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، 43سالہ محمددیوجی کوایک ہوٹل کے جم کے باہرسے اغواکرلیاگیا۔رپورٹ کے مطابق، محمددیوجی جب روزانہ معمول کے مطابق صبح ورزش کیلئے جم جارہے تھے، تب انہیں اغواکرلیاگیا۔اغواکاروں نے ارب پتی کواپنے ساتھ لے جانے سے پہلے ہوامیں گولیاں چلائیں نیز دیوجی کو جبراً اپنے ساتھ لے گئے۔اس وقت دیوجی کے ساتھ کوئی سیکوریٹی نہیں تھا۔

بتایاجارہاہے کہ محمد دیوجی افریقہ کے سب سے کم عمر ارب پتی کاروباری ہیں اور ایم ای ٹی ایل گروپ کے مالک ہیں ان کا کاروبار چھ افریقی ممالک میں ہے۔فوربس میگزین کے مطابق دیوجی کی کل جائیداد 1.5 ارب ڈالر ہے اور وہ افریقہ کے سب سے کم عمر ارب پتی کاروباری ہیں۔ دیوجی نے 2016 میں اپنی نصف جائیداد عوامی فلاح کے کاموں میں خرچ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *