ایک خاتون پولیس کی ممتا اور فرض شناسی 

woman-police
عام طور پر پولیس کی ڈیوٹی میں کوتاہی پر خوب چرچا ہوتی ہے ۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کئی ایسی تصویریں وائرل ہوئیں جن سے پولیس پر جم کر تنقید کی گئی مگر اسی دوران یوپی پولیس کی ایک خاتون پولیس اہلکار کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی۔اس تصویر نے بتا دیا کہ پولیس میں بھی ایسے افراد موجود ہیں جو اپنی ہر ذمہ داری کو بخوبی نبھاتے ہیں۔ اس تصویر کو دیکھنے کے بعد ہر کوئی خاتون پولیس اہکار کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔ خاتون پولیس اہلکار ایک طرف اپنا فرض نبھا رہی ہے تو دوسری طرف ماں ہونے کا بھی فرض نبھا رہی ہے۔
یہ تصویر ہے جھانسی کے کتوالی میں تعینات خاتون سپاہی ارچنا کی ہے۔ وہ اپنے بچے کو پالنے کے ساتھ ہی ڈیوٹی کا فرص پورا کررہی ہے۔ سپاہی نے خواتین کا سر فخر سے اونچا کردیا ہے، کیونکہ یہ وہ خاتون سپاہی ہے جو ایک وقت میں دو فرض کو نبھانے کا کام کررہی ہے، پہلا تو پولیس کی ڈیوٹی ، دوسرا ماں کا۔ ارچنا اپنے 6 ماہ کے بچے کے ساتھ اپنے فرض کو انجام دیتی ہے جو اپنے آپ میں ایک انوکھا کام ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *