مدرسہ مسلمانوں کی بقا کی ضمانت ہے :مفتی سہیل احمد قاسمی 

madrasa-students
ممبئی ورلی, مدرسہ شان الہی مسجدپیغام حق نزدحاجی علی,مدرسہ کے طلبہ وطالبات کاایک پروگرام منعقد ہوا۔جسکی صدارت مفتی سہیل احمدقاسمی صدرمجلس العلماء نے کی۔ حافظ رحمت اللہ کی تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا آغازہوا جبکہ مولاناعبدالسلام امام وخطیب مسجدہذانے بارگاہ نبوی میں نذرانہْ عقیدت پیش کیانظامت کے فرائض مولاناخالداحمدصدیقی مظاہری نے انجام دیئے پھرصدرمجلس العلمائنیبچوں سے عائیں اورکلمہ وغیرہسننے کے بعدان کی حوصلہ افزائی کی۔آخیرمیں صدرمجلس العلماء نے بچوں اوراساتذہ کوقیمتی نصائح سے نوازا۔واضح ہوکہ مدرسہ میں طلبہ وطالبات کی تعدادتقریبادوسوسے زائدہیصدرمجلس العلماء کاشانداراستقبال کیاگیا۔
مجلس علماء کے صدر مفتی سہیل احمد قاسمی نے کہا مدرسہ اسلام کے قلعے ہیں ۔ان کی حفاظت مسلمانوں کی ذمہ داری ہے ۔آج کے دور میں اپنی شناخت کو قائم و دائم رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔اس لئے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ مدرسہ کی حفاظت کے لئے کوشش کریں ۔آج ہمارے پاس جو کچھ بھی اسلامی شناخت قائم ہے وہ مدرسہ کی مرہون منت ہے اس لئے ہمیں ہر مدرسہ کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے اور وہاں پڑھنے والے طلبہ کا خیال رکھنا چاہئے ۔آئے دن مدرسہ کے طلبہ کو طرح طرح سے ہراساں کرنے کا کام کیا جارہا ہے جس کے تدارک کیلئے ہمیں کھل کر اس کا دفاع کرنا چاہئے چونکہ یہی ہماری بقا کی ضمانت ہے ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *