بھلائی اسٹیل پلانٹ کی گیس پائپ لائن میں بلاسٹ ،8لوگوں کی موت

steel-plant
چھتیس گڑھ کے بھلائی میں واقع اسٹیل پلانٹ میں آج صبح بلاسٹ ہوگیا۔اس حادثے میں 8لوگوں کی موت ہوگئی ہے ،جبکہ ایک درجن سے زائدافراد زخمی ہوگئے ہیں۔کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔زخمیوں کواسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔ بتایاجارہاہے کہ اسٹیل پلانٹ میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے یہ حادثہ ہواہے ۔بتایاجارہاہے کہ ہندوستانی ا سٹیل اتھارٹی کے بھلائی اسٹیل پلانٹ میں آج  ’کوک اوون‘ کے قریب ملازمین کام کررہے تھے۔اسی دوران دھماکہ ہوگیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق، پلانٹ کے اندر 11نمبرکی اوون ہے، جہاں گیس پائپ لائن کی ریپرنگ کا کام چل رہاتھا۔تبھی اچانک دھماکہ ہوگیا،اسی وجہ سے وہاں موجودلوگوں کوبھاگنے کا موقع نہیں مل پایا۔
پلانٹ کے ذرائع نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کوک اوون میں گیس کی سپلائی کرنے والی گیس پائپ لائن میں لیک ہونے لگا جب تک اس کی اطلاع متعلقہ حکام تک پہنچتی وہاں دھماکہ ہوگیا اور آگ لگ گئی،دھماکہ اور آگ کی زد میں آنے سے ملازمین کی موت ہو گئی جبکہ دیگر شدید طور سے جھلس گئے۔ پلانٹ کے اعلی افسران کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ اور پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ضلع کلکٹر امیش اگروال موقع پہنچے ۔ان کے مطابق، ابھی تک 14زخمیوں کواسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *