جالندھرسے 5طلباگرفتار

demo
پنجاب پولس اورجموں وکشمیرپولس نے مشترکہ طورپر جالندھرکے شاہ پور سے 5طلباکوگرفتارکیا ہے۔ بتایاجارہاہے کہ ان سبھی طلباکے تاردہشت گردتنظیموں سے جڑے ہونے کی وجہ سے گرفتاری ہوئی ہے۔بدھ کوپنجاب اورجموں وکشمیرپولس کے اسپیشل آپریشن گروپ(ایس اوجی) نے یہ گرفتاری کی ہے۔گرفتارکئے گئے طلبامیں تین کشمیرکے بتائے جارہے ہیں، جبکہ دومقامی ہی بتائے جارہے ہیں۔
بتایاجارہے کہ یہ طلباشاہ پورکے سی ٹی انسٹی ٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہ رہے تھے اوریہاں رہ کرکسی بڑے دہشت گردانہ سازش کوانجام دینے کامنصوبہ بنارہے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق،ان طلبہ کے پاس سے ایک اے اکے 47 ، 90 کارتوس ، ایک پستول اور دھماکہ کیلئے استعمال کئے جانیوالے مواد برآمد کئے گئے ہیں۔ پولس گرفتارکئے گئے طلبا سے پوچھتاچھ کررہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *