بہارمیں بدمعاشوں کے حوصلے بلند، ڈبل قتل سے لوگوں میں دہشت

murdered
بہارکی نتیش حکومت میں بدمعاشوں کے حوصلے بلند ہیں۔بدمعاشوں اورمجرموں کو قانون وانتظامیہ کا کوئی ڈروخوف نہیں ہے۔بہارمیں دودل دہلانے والا معاملہ سامنے آیاہے۔بہارمیں مجرموں نے پولس کوکھلا چیلنج کرتے ہوئے گذشتہ 24گھنٹے کے اندر دو لوگوں کا قتل کردیا۔ قتل کے یہ دونوں واقعات جہان آباد اوربیگوسرائے میں ہوئے ہیں۔ ان معاملوں میں پولس نے کسی کوبھی گرفتار نہیں کیاہے۔ وہیں ان قتل کے واقعات سے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔
بتایاجارہاہے کہ پیرکی صبح بیگوسرائے کے بھگوانپور تھانہ علاقے کے شیرپور گاؤں میں نامعلوم بدمعاشوں نے ارجن ساہنی کوگولی مارکرقتل کردیا۔مہلوک کے اہل خانہ کو جیسے اس کی جانکاری ملی کہرام مچ گئی۔ارجن ساہنی کوکیوں گولی ماری گئی ہے، اس کا ابھی پتہ نہیں لگاہے۔ پولس معاملے کی جانچ میں لگ گئی ہے۔
بہارکے جہان آبادشہر کے ایس ایس کالج کے پیچھے باغیچے میں آج صبح ویرابند نامی نوجوان کا قتل کردیاگیا۔بتایاجارہاہے کہ مجرموں نے واقعہ انجام دینے کے بعد لاش کوپیڑ میں لٹکا دیا۔ صبح سات بجے جب آس پاس کے لوگ گھومنے نکلے تو دیکھا کہ ایک نوجوان کی لاش پیڑ سے لٹکی ہوئی ہے۔ قتل کی خبر شہرمیں آگ طرح پھیل گئی۔پولس نے لاش کواپنے قبضے میں لیکر جانچ شروع کردی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *