یوم عاشورہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

moharram
نواسہ رسول امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی کربلا میں شہادت کے غم میں ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ملک بھر میں یوم عاشور آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔اس موقع کا اہتمام حق کی سربلندی کے لئے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہْ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں کیا جا تا ہے۔ملک بھر میں آج محرم الحرام کے جلوس نکالے جارہے ہیں،دہلی، امروہہ اور لکھنو سمیت دیگر شہروں میں سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے۔کلکتہ، پٹنہ،حیدرآباد ،ممبئی اور دوسرے مقامات سے بھی یوم عاشور پورے عقیدت اور احترام سے منائے جانے کی اطلاع ہے۔
محرم الحرام کے روایتی جلوس اور عزاداری کے اہتمام کے ساتھ دہلی میں شہر کے کئی علاقوں سے تعزیئے نکالے گئے جو جور باغ میں شاہ مرداں تک گئے۔کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔آج کے دن کی مناسبت سے مساجد، امام باگارہوں اور دیگر مقدس مقامات پر مجالس عزا منعقد کی گئی ہیں جہاں علمائے کرام اور ذاکرین عظام حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہْ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈال رہے ہیں اور فضائل و مصائب بیان کر رہے ہیں۔عزاداری کا سلسلہ ملک کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں جاری ہے۔
قافلہ حسینی کی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشورہ پر جلوس برآمد اور مجالس عزا برپا کی جا رہی ہیں۔ نذرانہ عقیدت پیش کرنے والوں کی حفاظت کیلئے جلوسوں کی گزر گاہوں اور روٹس پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *