ایک بارپھرمیدان پراترے ویریندرسہواگ،طوفانی اندازبرقرار،دیکھیں ویڈیو

sehwag
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق سلامی بلے باز ویریندرسہواگ بھلے ہی آج بین الاقوامی بلکہ کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیاہو ، لیکن اس کھلاڑی کا کھیلنے کا اندازبدلا نہیں ہے۔سہواگ کی بلے بازی سے آج بھی کرکٹ شائقین لطف اندوزہوتے ہیں اوراس کھلاڑی کے اسی اندازکی وجہ سے دنیاسہواگ کی بلے بازی کی قائل رہی ہے۔
دراصل، ہندوستانی ٹیم کے سابق اوپنرویریندرسہواگ حال ہی میں ایک فرینڈلی میچ میں شاندارچھکالگاکر یہ ثابت کیابھی کیاکہ ’شیربھلے ہی بوڑھاہوجائے، لیکن شکارکرنا کبھی نہیں بھولتا‘‘۔ویریندرسہواگ کرنا کرناٹک چل چترکپ(کے سی سی) میں کدنبا لائنس کی طرف سے کھیلے ۔اس ٹورنامنٹ کا انعقاد چنناسوامی بنگلورو میں ہوا۔ یہ 10-10اوورکا ٹورنامنٹ تھا۔سہواگ جب اس کپ میں کھیلے توانہو ں نے ٹویٹ پرایک ویڈیوپوسٹ کیا۔اس میں وہ ایک فرینڈلی میچ میں چھکا لگاتے دکھ رہے ہیں۔ اپنے جارحانہ بلے بازی کویادکرتے ہوئے انہو ں نے ٹویٹرپرویڈیوشیئرکرکے کیپشن لکھاکہ ’’اصول تب بھی وہی تھا، اب بھی وہی ہے، اچھے کام میں دیری کیسی‘‘۔

بہرکیف 39سالہ سہواگ نے دکھایاکہ ان کی بلے بازی میں آج بھی طوفانی اندازبرقرارہے، جس کیلئے دنیاانہیں جانتی ہے۔ دہلی کے اس سابق کھلاڑی کے اس چھکے کودیکھ کر آسٹریلیاکے سابق سینئرکھلاڑی ایڈم گلکرسٹ بھی واہ واہ کہہ اٹھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *