ویتنام کے صدر کوانگ کا انتقال

Tran-Dai-Quang
ویتنام کے صدر تران دائی کوانگ کا سنگین بیماری کے بعد 61سال کی عمرمیں جمعہ کو انتقال ہوگیا۔سرکاری ٹیلی ویزن اور ریڈیو نے یہ اطلاع دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق، صدرتران کوانگ کافوجی اسپتال میں 21ستمبرکوصبح 10بجکر5منٹ پرانتقال ہوگیا۔سرکاری ٹیلی ویزن کے مطابق مسٹر کوانگ کافی بیمار تھے اور ملک کے معروف ڈاکٹروں کے علاوہ بیرون ملک کے ڈاکٹروں اور ماہرین کی تمام کوششوں کے باوجود انہیں نہیں بچایا جاسکا۔
خیال رہے کہ تران کوانگ کوصدرعہدہ پراپریل 2016میں مقررکیاگیاتھا۔اس سے پہلے وہ پبلک سیکوریٹی منسٹرتھے۔صدرکی بیماری کی خبرپچھلے ایک مہینے سے سوشل میڈیا پرپھیلی ہوئی تھی۔وہ آخری بار11ستمبرکوانڈونیشیا کے صدرجوکووڈوڈو کے دورے کے وقت دکھے تھے۔اس وقت بھی وہ کافی بیمارتھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *