آخرکیوں مرکزی وزیراسمرتی ایرانی پھوٹ پھوٹ کررونے لگیں،دیکھیں ویڈیو

smirti-irani
مرکزی وزیراسمرتی ایرانی اس وقت کافی جذباتی ہوگئیں، جب وہ قریب 35سال بعد اپنے ان پرانی گلیوں میں پہنچیں، جہاں ایک وقت وہ رہاکرتی تھیں۔مرکزی وزیراورسابق ٹی وی اداکارہ اسمرتی ایرانی نے حال میں ہی اپنے ٹویٹرہینڈل سے ایک جذباتی ویڈیوشےئرکیاہے۔جس میں وہ خود روتی نظرآرہی ہیں۔ دراصل، 35سال بعد گڑگاؤں میں واقع اسمرتی ایرانی اپنے گھرپہنچی،جہاں وہ اپنے گھروگلیوں کودیکھ کرجذباتی ہوگئیں اورروپڑیں۔
اسمرتی ایرانی نے سوشل میڈیاپرگڑگاؤں میں واقع اپنے گھرکی یادیں شیئرکیں۔اسمرتی ایرانی گڑگاؤں میں رہاکرتی تھیں لیکن جب وہ حال میں ہی وہاں پہنچی توان کے گھرکے آس پاس کا نظارہ بدل ساگیاتھا،جسے دیکھ کرمرکزی وزیراسمرتی ایرانی جذباتی ہوگئیں اورپھوٹ پھوٹ کررونے لگیں۔

ویڈیومیں دیکھ سکتے ہیں کہ جب اسمرتی ایرانی پرانی جگہ پرجاتی ہیں ، تووہاں کا نظارہ دیکھ کر ان کی آنکھوں میں آنسوآجاتے ہیں۔ انہیں اس جگہ کا منظربالکل ہی بدلاسانظرآتاہے۔جہاں وہ پہلے کبھی رہاکرتی تھیں، اب وہاں پہلے کی طرح کچھ بھی نہیں ۔سب کچھ بدل سا گیاہوتاہے۔وہ ہاں دیکھتی ہیں کہ ان کے پرانے گھرکی جگہ اب کچھ اورہی بن گیاہے۔حالانکہ وہ اندرجاتی ہیں اوران جگہوں کوغورسے دیکھنے لگتی ہیں، جہاں ان کا کچن اورکمرہ ہواکرتاتھا۔ ایک الگ اوربدلا نظارہ دیکھ کرمرکزی وزیرایرانی جذباتی ہوجاتی ہیں اوروہ پھوٹ پھوٹ کرنے لگتی ہیں۔
آگے وہ پھراپنی گلیوں میں گھومتی ہیں، جہاں ان کا بچپن گزراتھا۔ویڈیومیں دکھ رہاہے کہ وہ اپنی اسی دکان پرجاتی ہیں، جہاں وہ بچپن میں جایاکرتی تھیں اورڈال دیکھاکرتی تھیں۔وہ ایک دکان پرجاتی ہیں اوربزرگ دکاندارسے کہتی ہیں کہ آپ مجھے یہ ڈال (گڑیا) دے دیں، کیونکہ میرے پاس 130روپے ہیں۔پھروہ ہنسنے لگتی ہیں۔اتناہی نہیں، وہ گلیوں میں گھوم گھوم کراسٹریٹ فوڈس کابھی مزہ لیتی دکھ رہی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *