یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کویوجی سی کافرمان:29ستمبرکومنائیں’’سرجیکل اسٹرائیک ڈے‘‘

UGC
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے جمعرات کو ایک فرمان جاری کر کے ملک کی تمام یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ 29ستمبرکو ’’یوم سرجیکل اسٹرائیک‘‘ یعنی سرجیکل ڈے کے طور پر منائیں۔یوجی سی کی طرف سے جاری خط کے مطابق طلبا کو مسلح افواج کی قربانیاں یاد دلانے کے لیے سابق فوجیوں سے مسلح افواج کی قربانیوں کے حوالے سے گفتگو، اسپیشل پریڈ، نمائشوں میں جانا اور مسلح فورسز کو اپنی حمایت دینے کے لئے انہیں گریٹنگ کارڈ بھیجنے سمیت بھی دیگر سرگرمیاں بتائی ہیں۔

فرمان کے مطابق،تما یونیورسٹیوں کے این سی سی یونٹ 29ستمبر کو اسپیشل پریڈ کریں گے اور اس کے بعد این سی سی کمانڈر سرحدوں کی حفاظت کے طریقہ کار سے آگاہ کریں گے۔جاری خط کے مطابق29ستمبر کو ا نڈیا گیٹ پرایک ملٹی میڈیا نمائش بھی لگائی جائے گی۔اسی قسم کی نمائشیں تمام ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام ریاستوں، اہمشہروں اور چھاؤنیوں میں منعقد کی جائیں گی۔کمیشن نے سبھی چائس چانسلروں کوجمعرات کوبھیجے گئے خط میں کہاکہ سبھی یونیورسیٹیوں کی این سی سی کی اکائیوں کو29ستمبرکوخصوصی پریڈ کا اہتمام کرنا چاہئے جس کے بعد این سی سی کے کمانڈر سرحد تحفظ کے طورطریقوں کوبارے میں انہیں خطاب کریں۔

 

 

بتادیں کہ ہندوستان نے 29ستمبر2016کولائن آف کنٹرول کے پار دہشت گردوں کے سات اڈوں پرنشانہ بناکرحملے کئے تھے۔سینا نے کہاتھاکہ خصوصی اہلکاروں نے پاکستان کے قبضے والے کشمیرسے دراندازی کی تیاری میں لگے دہشت گردوں کوبہت نقصان پہنچایاہے۔ہندوستانی فوج کے ذریعے کئے گئے سرجیکل اسٹرائک کواب دیوس(یوم) کے طورپرمنانے کے حکم دےئے گئے ہیں۔ (یوجی سی نے ملک بھرکے یونیورسٹیوں اوراعلیٰ سطحی تعلیمی اداروں کوہدایت دی گئی ہے کہ 29ستمبرکی تاریخ کو’سرجیکل اسٹرائک دیوس‘ یعنی یوم سرجیکل اسٹرائیک کے طورپرمنائیں۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *