’شخصیت کے ارتقاء اور ترسیل کے ہنر‘ کے موضوع پر پانچ روزہ ورکشاپ کا انعقاد 

Prof-Azra-Musavi
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر ( جنرل)نے سنٹر فار ویمنس اسٹڈیز کے اشتراک سے ’شخصیت کے ارتقاء اور ترسیل کے ہنر‘ کے موضوع پر پانچ روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔سنٹر کی ڈائرکٹر پروفیسر عذرا موسوی نے اس موقع پر اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ شخصیت کا ارتقاء ایک پیچیدہ عمل ہے ، تاہم یہ کامیاب کیریئر کے لئے بہت ضروری ہے۔ اس طرح کے ورکشاپ کو طلبہ طالبات کے لئے مفید قرار دیتے ہوئے انھوں نے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر مسٹر سعد حمید سے ایسے مزید پروگراموں کے انعقاد کی اپیل کی۔
مسٹر سعد حمید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شخصیت کا ارتقاء، ترسیل کا ہنر، چیزوں کا پیش کرنا ، عمدہ اظہار خیال اور بہتر طریقہ سے اپنا تعارف کرانا کیریئر کے لئے کافی اہمیت رکھتا ہے اور طلبہ طالبات کو اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان پہلوؤں پر بھی دھیان دینا چاہئے۔ ثنا ء ہاشمی نے پروگرام کی نظامت کی اور ڈاکٹر فاطمہ اسلامی نے شکریہ ادا کیا۔ ورکشاپ کے شرکاء کو سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *