بہار:بھارت بند کے دوران بچی کی موت، بی جے پی کا کانگریس پرحملہ،ایس ڈی او نے دی صفائی

ravi-and-sdo
پٹرولیم اور صارفین کی اشیا کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف کانگریس کے بھارت بندکا اثرآج صبح سے ہی دیکھاجارہاہے۔ جگہ جگہ اپوز یشن پارٹیوں کے لیڈرا ن اورکارکنان مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔بھارت بند کے دوران مظاہرین جگہ جگہ آگزنی اورتوڑپھوڑ کررہے ہیں۔اسی بیچ بہارکے جہان آباد میں بند کے باعث ایمولینس میں دوسال کی ایک بچی پھنس گئی ۔اس وجہ سے بچی کواسپتال لے جاتے وقت راستے میں موت ہوگئی۔

بی جے پی لیڈرومرکزی وزیرروی شنکر پرساد نے سوال پوچھا ہے کہ بھارت بند کی وجہ سے جہان آباد میں معصوم بچی کی موت کیلئے کون ذمہ دارہے؟۔روی شنکرپرساد نے کہاکہ بہارکے جہان آباد میں بھارت بندحامیوں کے ذریعے ایمبولینس روکے جانے کی وجہ سے 2سال کی ایک بچی کی ہوئی موت کیلئے کانگریس اورراہل گاندھی کو سیدھے طورذمہ دارٹھہرایاہے۔انہو ں نے کہاکہ عوام بھارت بندکے ساتھ نہیں ہے۔ پیٹرول -ڈیزل کی قیمتوں کومقررکرنا سرکارکے ہاتھ میں نہیں ہے۔
بھارت بند کے دوران بچی کی ہوئی موت پرجہاں آباد کے ایس ڈی او پاریتوش کمار نے صفائی دیتے ہوئے کہاکہ بچی کی موت جام میں ایمبولینس پھنسنے کی وجہ سے نہیں ہوئی ہے، بلکہ اس کے اہل خانہ اسے دیرسے اسپتال لے جارہے تھے۔ادھر،بچی کے اہل خانہ کا کہناہے کہ اگرانہیں فوراً وہاں سے جانے دیاجاتا، تو ان کی بچی کی جان بچائی جاسکتی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *