تلنگانہ اسمبلی انتخابات:اے آئی ایم آئی ایم نے پہلی لسٹ میں جاری کئے 7امیدواروں کے نام

asaduddin-owaisi
تلنگانہ اسمبلی انتخابات:اویسی کی پارٹی نے جاری کی امیدواروں کی پہلی لسٹ
آل انڈیامجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم )نے تلنگانہ میں ہونے والے اگلے اسمبلی انتخابات کیلئے سات امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کردی۔ اس فہرست میں پارٹی کے سبھی ساتوں موجودہ اراکین اسمبلی کے نام شامل ہے۔ایم آئی ایم کی پریس ریلیز کے مطابق اویسی کے چھوٹے بھائی اکبر الدین اویسی حیدر آباد کے چندریان گٹا اسمبلی حلقہ سے امیدوار ہوں گے۔اعلان کئے گئے دیگرامیدواروں میں سید احمد پاشا قادری (یاقوت پور)، ممتازاحمد خان( چارمینار)، محمد معظم خان (بہادرپورا)، احمد بن عبداللہ (ملکپیٹ)، ظفرحسین معراج (نامپلّی) اورکوثرمعین الدین (کارواں) شامل ہیں۔یہ سبھی اسمبلی حلقے حیدرآباد میں آتے ہیں۔فہرست میں معمولی بدلاؤ کیاگیاہے اورممتازاحمدخان اوراحمدپاشاقادری کے اسمبلی حلقوں میں پھیربدل کردیاگیاہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تحلیل کئے گئے تلنگانہ اسمبلی میں اے آئی ایم آئی ایم کے 7 ممبراسمبلی تھے۔ ریاستی اسمبلی کا الیکشن آئندہ سال لوک سبھا الیکشن کے ساتھ کرایا جانا تھا۔ حالانکہ ٹی آرایس حکومت کی سفارش کے تحت اسمبلی الیکشن تحلیل کردیا گیا، جس کی وجہ سے متعینہ مدت سے قبل الیکشن کرایا جانا ضروری ہوگیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *