علی گڑھ مسلم یونیورسٹی روبو کلب کی ٹیم نے آئی آئی ٹی گوہاٹی میں روبوٹکس مقابلہ میں تیسرا مقام حاصل کیا

Roboclub
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے طلبہ کی ٹیم نے اے ایم یو روبو کلب کے کوآرڈنیٹر ہرشِت وارشنے کی قیادت میں آئی آئی ٹی گوہاٹی میں منعقدہ قومی سطح کے روبوٹکس مقابلہ ’’ٹیکنک۔2018‘‘ میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ اے ایم یو کے طلبہ کی دو ٹیموں نے پہلی بار قومی سطح کے ٹکنالوجی مقابلہ میں شرکت کی تھی جس میں تیسرا مقام حاصل کرنے پر طلبہ کے حوصلے بلند ہوئے۔ مقابلہ میں شامل ہونے کے لئے ٹیم نے اپنا تکنیکی خاکہ اور کیڈ (CAD) ماڈل کاڈیزائن جمع کیا تھا، جس کے لئے دو مہینے تک تیاری کی گئی۔ اصل مقابلہ میں مجموعی طور سے 12؍ٹیموں کو شامل ہونے کا موقع ملا۔
اے ایم یو کی ایک ٹیم پانچ طلبہ پر اور دوسری ٹیم چار طلبہ پر مشتمل تھی۔ مقابلہ چار دن تک چلا۔ اس موقع پر طلبہ نے ناسا کے ایسٹروناٹ ڈاکٹر مائیکل بیرٹ، ناسا کے سسٹم انجینئر ڈاکٹر مُرزی جھباوالااور آئی آئی ٹی گوہاٹی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر گوتم بسواس سے بھی ملاقاتیں کیں۔ روبو کلب کی اس کامیابی پر ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے پرنسپل پروفیسر ایم ایم سفیان بیگ اور اے ایم یو روبو کلب کے ایڈوائزرس نے طلبہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ روبوٹ کی تیاری اور طلبہ کے سفری اخراجات جزوی طور سے TEQIP-3 سے پورے کئے گئے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *