ایشیاکپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان،نوجوان تیزگیندبازخلیل احمدکوبھی شامل کیاگیا

khaleel-ahmad
ایشیاکپ کرکٹ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردیاگیاہے۔ یہ ونڈے ٹورنامنٹ 15ستمبرسے کھیلا جائے گا۔بی سی سی آئی نے ایشیا کپ کے لئے 16 رکنی ٹیم انڈیا کا اعلان کیا ہے۔ ٹیم کی کپتانی روہت شرما کریں گے۔وراٹ کوہلی اس ٹورنامنٹ سے باہررہیں گے ۔انہیں آرام دیاگیاہے۔وہیں شکھر دھون کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔خاص بات یہ ہے 20 سال کے نوجوان تیز گیندباز خلیل احمد نے پہلی بار ٹیم انڈیا میں جگہ بنائی ہے۔
16رکنی ٹیم اس طرح ہے:روہت شرما (کپتان) ، شیکھر دھون(نائب کپتان)، ایم ایس دھونی( وکیٹ کیپر) ، کے ایل راہل، امبتی رائڈو، منیش پانڈے، کیدرجادھو، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادو، یوجویندر چہل، اکشرپٹیل، بھونیشورکمار، جسپریت بمراہ، شاردل ٹھاکر اورخلیل احمد۔
علاوہ ازیں امباتی رائڈو، منیش پانڈے دونوں کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ کیدار جادھو کی بھی چوٹ سے ابھرنے کے بعد واپسی ہوئی ہے۔ وہیں وکیٹ کیپر کے طور پر ایم ایس دھونی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ دنیش کارتک کو ایک دوسرے وکیٹ کیپر کے طور پر دورے پر شامل کیا گیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *