اے ایم یو گرلس اسکول میں یومِ اساتذہ منایا گیا

Teachers-Day-celebrated-at-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے گرلس اسکول میں یوم اساتذہ منایا گیا جہاں سینئر اور جونیئر وِنگ میں طالبات نے حلف لیتے ہوئے کہا’’ہمارے محترم اساتذہ، آپ کی تعلیم و تربیت کے لئے ہم آپ کے ہمیشہ احسان مند رہیں گے ‘‘۔ اس موقع پر بارہویں جماعت کی طالبات شبنم خاں، عالیہ عارف، آفریں ندیم، شگفتہ انصاری، یاسمین محمود اور ماریہ انصاری نے کلچرل انچارج محترمہ زیبا نواز، محترمہ ہما مختار اور محترمہ فرزانہ عارف کی رہنمائی میں سینئروِنگ میں پروگراموں کا انعقاد کیا۔ دسویں جماعت کی طالبہ وجیہہ پرویزاور کلثوم رئیس نے تقریریں کیں۔ ساتویں جماعت کی طالبہ عطیف اور ساتھیوں نے ڈرامہ پیش کیا جب کہ دسویں جماعت کی طالبہ مسکان وارشنے نے انفرادی رقص پیش کیا۔ اُمامہ رادیہ اور تانیہ نے بھی ثقافتی پروگرام پیش کئے۔
جونیئر وِنگ میں شمائلہ ارشد، لئیبہ جاوید، ماہین اور انصب نے پروگراموں کی ذمہ داری سنبھالی جس میں بچیوں نے نغمے کے ساتھ رقص اور ڈرامہ پیش کیا۔ اس موقع پر بارہویں اور دسویں جماعت کی طالبات نے پرائمری اور سکنڈری اسکول کے ٹیچروں کا رول بھی ادا کیا۔ اس موقع پر پرنسپل محترمہ آمنہ ملک سمیت دیگر اساتذہ موجود تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *