علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مختلف شعبوں،اقامتی ہالوں اور دفاتر میں’’ سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘ کا انعقاد

swachh-pakhwara
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے مختلف شعبوں، اقامتی ہالوں اور دفاتر میں’’ سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘ کے تحت بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائے جانے کے ساتھ اساتذہ، طلبہ و طالبات اور دیگر ملازمین کو صفائی کا اہتمام کرنے اور ’’سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘ کو کامیاب بنانے کا حلف دلایا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں شجر کاری مہم بھی چلائی گئی۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے ماس کمیونیکیشن شعبہ میں’’ سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘ کے تحت سوشل سائنس فیکلٹی کے ڈین پروفیسر اکبر حسین نے شعبہ کے سربراہ پروفیسر ایم شافع قدوائی کی موجودگی میں شعبہ کے اساتذہ پروفیسر آفرینہ رضوی ،ڈاکٹر پیتاباس پردھان، ڈاکٹر گوپال کرشنا ساہو، مسٹر ایم انس، محترمہ تنوین اسلم کاووسا اور شعبہ کے ریسرچ اسکالروں،طلبہ و طالبات اور دیگر ملازمین کو صفائی کا اہتمام کرنے اور ’’سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘ کو کامیاب بنانے کا حلف دلایا۔ اس موقع پر ان سب نے صفائی مہم میں حصہ لینے کے علاوہ شجر کاری پروگرام بھی چلایا۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے شعبہ رابطۂ عامّہ میں’’ سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘ کے تحت شعبہ کے اسٹاف اراکین نے بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائی۔ اس موقع پر افسر رابطۂ عامّہ مسٹر عمر سلیم پیرزادہ نے اسٹاف اراکین کو صفائی کا اہتمام کرنے اور ’’سوچھ بھارت پکھواڑہ ‘‘کو کامیاب بنانے کا حلف دلایا۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے ڈاکٹر ضیا الدین احمد ڈینٹل کالج میں اساتذہ، ریسرچ اسکالروں، طلبہ و طالبات کے علاوہ کالج کے دیگر ملازمین نے قائم مقام پرنسپل پروفیسر این ڈی گپتا کی قیادت میں کالج کیمپس میں بڑے پیمانے پر صفائی کی اور شجرکاری مہم چلائی۔ پروفیسر این ڈی گپتا نے اس موقع پراساتذہ ،طلبہ و طالبات اور دیگر ملازمین کو صفائی کا اہتمام کرنے اور ’’سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘ کو کامیاب بنانے اور صفائی کے تئیں بیداری پیدا کرنے کا حلف دلایا۔
’’ سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘ کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے اکنومکس شعبہ میں شعبہ کے سربراہ پروفیسر سید نعمان کی قیادت میں اساتذ ، طلبہ و طالبات اور دیگر ملازمین نے بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائی اور شجر کاری پروگرام میں حصہ لیا۔ اس موقع پر شعبہ میں مختلف مقابلوں، نمائش اور شورٹ فلموں کا اہتمام کیا گیا۔ شعبہ کے سربراہ پروفیسر سید نعمان نے اساتذہ ،طلبہ و طالبات اور دیگر ملازمین کو صفائی کا اہتمام کرنے اور ’’سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘ کو کامیاب بنانے کا حلف دلایا۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے جے این میڈیکل کالج کے کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے زیرِ اہتمام جواں بلاک میں چلائے جا رہے رورل ہیلتھ ٹریننگ سینٹر پر ’’ سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘ کے تحت بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائی گئی۔ اس موقع پر کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے سربراہ پروفیسر علی امیر نے اساتذہ ،طلبہ و طالبات اور دیگر ملازمین کو صفائی کا اہتمام کرنے اور ’’سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘ کو کامیاب بنانے کے ساتھ سال میں کم سے کم ایک سو گھنٹے صفائی مہم کے لئے وقف کرنے کا حلف دلایا۔
’’ سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘ کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے شعبۂ طبقات الارض میں شعبہ کے سربراہ پروفیسر سید احمد علی کی قیادت میں بڑے پیمانے پر صفائی اور شجر کاری مہم چلائی گئی۔ پروفیسر سید احمد علی نے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور دیگر ملازمین کو صفائی کا اہتمام کرنے اور ’’سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘ کو کامیاب بنانے کا حلف دلایا۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے الیکٹریسٹی شعبہ میں اسسٹنٹ ممبر انچارج ڈاکٹر اجمل کفیل کی قیادت میں صفائی مہم چلائی گئی۔ ڈاکٹر کفیل نے شعبہ کے ملازمین کو صفائی کا اہتمام کرنے اور ’’سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘ کو کامیاب بنانے کا حلف دلایا۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے این ایس ایس دفتر میں ’’سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘ کے تحت یونیورسٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی جعفر عابدی اور پروگرام کو آرڈینیٹر پروفیسر ایم مسرور عالم کی قیادت میں رضاکاروں نے جیون گڑھ اور جمال پور علاقوں میں صفائی مہم چلائی اور شجر کاری کی۔
planting-Swachhta-Pakhwada
’’سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘ کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے محسن الملک ہال میں لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ کے تعاون سے ہال کے پرووسٹ پروفیسر طفیل احمد کی قیادت میں ہال کے طلبہ اور اسٹاف اراکین نے صفائی اور شجر کاری مہم چلائی۔’’سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘ کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کی انٹرنل کمپلینٹس کمیٹی کے دفتر میں پرسائڈنگ آفیسر پروفیسر شاہینہ ترنم کی قیادت میں بڑے پیمانے پر صفائی اور شجر کاری مہم چلائی گئی۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے شعبۂ عربی کے اساتذہ، طلبہ اورغیر تدریسی عملہ نے’’ سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘ کے تحت‘‘شعبہ کی کلاسز اور باغ علی کی صفائی کا اہتمام کیا شعبہ کے سینئر استاذ ڈاکٹر عبدالجبار نے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور دیگر ملازمین کو صفائی کا اہتمام کرنے اور ’’سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘ کو کامیاب بنانے کا حلف دلایا۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے شعبۂ تعلیمات میں ’’ سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘ کے تحت بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائی گئی۔ شعبہ کے سربراہ پروفیسر محمد پرویز نے شعبہ کے اساتذہ، ریسرچ اسکالروں، طلبہ و طالبات اور دیگراسٹاف اراکین کو صفائی کا اہتمام کرنے اور ’’سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘ کو کامیاب بنانے کا حلف دلایا۔ ’’سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘ کے تحت اے ایم یو کے شعبۂ اردو میں شعبہ کے سربراہ پروفیسر طارق چھتاری کی قیادت میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائی گئی۔ اس موقع پر پروفیسر طارق چھتاری نے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور دیگر ملازمین کو صفائی کا اہتمام کرنے اور ’’سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘ کو کامیاب بنانے کا حلف دلایا۔ ’’سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘ کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے شعبۂ تحفظی و سماجی طب میں شعبہ کے سربراہ پروفیسر ایس ایم صفدر اشرف کی قیادت میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائی گئی۔ اس موقع پر پروفیسر اشرف نے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور دیگر ملازمین کو صفائی کا اہتمام کرنے اور ’’سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘ کو کامیاب بنانے کا حلف دلایا۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے اے بی کے ہائی اسکول ( بوائز) میں اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد عباس نیازی کی قیادت میں اسکول کے اساتذہ و طلبہ نے بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائی اور صفائی کے تئیں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے طلبہ نے نکڑ ناٹک پیش کئے۔ اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد عباس نیازی نے اسکول کے اساتذہ، طلبہ و اسٹاف اراکین کو صفائی کا اہتمام کرنے اور ’’ سوچھ بھارت پکھواڑہ‘‘ کو کامیاب بنانے کاحلف دلایا۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی( اے ایم یو کے سینئر سیکنڈری اسکول ( گرلس) میں اسکول کی پرنسپل محترمہ نغمہ عرفان کی قیادت میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائی گئی۔ اس موقع پر محترمہ نغمہ عرفان نے اسکول اساتذہ ، طالبات اور دیگر ملازمین کو صفائی بنائے رکھنے اور سوچھ بھارت پکھواڑہ کو کامیاب بنانے کا حلف دلایا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *