بی جے پی دہلی پردیش صدرمنوج تیواری سپریم کورٹ میں طلب 

manoj
بی جے پی دہلی پردیش کے صدرمنوج تیواری کوسپریم کورٹ نے طلب کیاہے۔منوج تیواری کو25ستمبرکوکورٹ میں ذاتی طورپرپیش ہونے پڑے گا۔انہو ں نے دہلی کے گوکلپوری علاقے میں ایک عمارت کی سیل توڑی تھی۔دہلی میں غیرقانونی عمارتوں کی سیلنگ سپریم کورٹ کے حکم ہورہی ہے۔ کورٹ نے انہیں توعدالت کا نوٹس جاری کیاہے۔
جسٹس مدن بی لوکر، جسٹس ایس عبدالنذیر اور جسٹس دیپک گپتا کی خصوصی بنچ نے تیواری کو عدالت کی توہین کا نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 25 ستمبر کو عدالت میں ذاتی طور پر موجود رہنے کی ہدایت دی۔خصوصی بینچ نے دکان کی سیل توڑنے کے بارے میں نگرانی کمیٹی کی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے مسٹر تیواری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا۔
رپورٹ پڑھنے کے بعد کورٹ نے سیل توڑے جانے کے واقعہ کو بدبختانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی حیرت کی بات ہے کہ ایک منتخب نمائندے نے عدالت عظمی کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *