اے ایم یو کے سیدنا طاہر سیف الدین اسکول میں طلبا کے لئے کاؤنسلنگ پروگرام کا انعقاد 

Prof-Akbar-Hussain
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ( اے ایم یو )کے طلبہ مشاورتی مرکز کی جانب سے سیدنا طاہر سیف الدین اسکول (منٹو سرکل) میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے لئے کاؤنسلنگ و بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔ فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین اور طلبہ مشاورتی مرکز کے ڈپٹی کاؤنسلر پروفیسر اکبر حسین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبہ کو اپنی صلاحیتوں اور کمیوں کا علم ہونا چاہئے۔ انھوں نے قرآن کریم اور احادیث کے ساتھ ساتھ نامور فلسفیوں کے اقوال نقل کرتے ہوئے طلبہ سے کہاکہ وہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے محنت سے کام لیں اور اپنی پسند کے موضوعات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں تبھی کامیابی ملے گی۔
پروفیسر اکبر حسین نے بتایا کہ طلبہ مشاورتی مرکز میں دوپہر دو بجے سے سہ پہر 4:30بجے تک طلبہ کے مسائل حل کرنے اور انھیں مشورہ دینے کے لئے ڈاکٹر محمد اکرم موجود رہتے ہیں ۔ انھوں نے پروگرام میں موجود طلبہ کے سوالوں کے جواب بھی دئے۔ پروگرام کی صدارت اسکول کے پرنسپل مسٹر فیصل نفیس نے کی۔ انھوں نے پروفیسر اکبر حسین کا بطور خاص شکریہ ادا کیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد عالمگیر نے انجام دئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اکرم سمیت اسکول کے اساتذہ محترمہ نوشین فاطمہ، مسٹر محمد عدنان، محترمہ نصرت زبیری اور دیگر افراد موجود تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *