سی ایم شیوراج سنگھ چوہان کے قافلے پرپتھراؤ

chauhan
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے قافلے پرحملے کا معاملہ سامنے آیاہے۔سی ایم چوہان کی ’جن آشرواد‘ یاترا کے رتھ پر پتھراؤ کیا گیا۔جس میں گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔یہ معاملہ ’جن آشرواد یاترا‘ کے دوران اتوار کی رات سیدھی ضلع کے چورہٹ میں ہوا۔ پتھراؤ کے وقت وزیراعلی شیوراج چوہان رتھ پر موجود تھے۔حالانکہ انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔ پولس نے کہاکہ وہ پوری طرح سے محفوظ رہے۔بی جے پی نے پتھربازی کاٹھکرا کانگریس پر پھوڑا ہے۔بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ پتھراؤ کانگریس نے کرایاہے۔وہیں کچھ لوگ اسے ایس سی /ایس ٹی ایکٹ میں مرکز کی مودی سرکار کے ذریعے لائے گئے بدلاؤ کی مخالفت کے طورپر دیکھ رہے ہیں۔پولس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔
پتھربازی کے معاملے کولیکر سی ایم شیوراج سنگھ چوہان نے کانگریس پرحملہ بولاہے۔ انہو ں نے چورہٹ میں کہاکہ چھپ کر پتھرپھینکنے والے راہل سنگھ یعنی اجے بھیا اگرطاقت ہے توسامنے سے مقابلہ کرو۔ میں توجسم سے کمزورہوں، لیکن تمہاری حرکتوں سے ذرہ برابربھی ڈرنے والا نہیں ہوں۔ میرے ساتھ عوام کھڑے ہیں۔وہیں اجے سنگھ نے پتھربازی معاملے میں کسی بھی کانگریسی کارکنان کے شامل ہونے سے انکارکیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *