اس اداکارہ نے لگایاسچن تیندولکر پرسنگین الزام

sachin-sri-readdy
ساؤتھ فلم انڈسٹری کی اداکارہ سری ریڈی نے کرکٹ کے بھگوان کہے جانے والے سابق کرکیٹرماسٹربلاسٹر سچن تیندولکرپرسنگین الزام لگایاہے۔دراصل، اداکارہ سری ریڈی نے اپنے فیس بک پیج پرایک پوسٹ لکھاہے کہ ’’ ایک رومانٹک انسان ، جنہیں سچن تیندولکر کہا جاتاہے، جب وہ حیدرآبادآتے ہیں تووہ ’چارمنگ گرل‘(دلکش لڑکی) کے ساتھ رومانس کرتے ہیں۔ہائی پروفائل چامونڈیشور سوامی نے اس میں مڈل مین ہے۔بڑاآدمی بہترکھیل سکتاہے..میرامطلب ٹھیک سے رومانس کرسکتاہے؟؟؟؟

خیال رہے کہ ساؤتھ فلم انڈسٹری کی اداکارہ سری ریڈی اس وقت سرخیوں میں آئی تھی جب کئی تیلگو ستاروں پرانہوں نے جنسی زیادتی کا الزام لگایاتھا اوراپنا غصہ دکھانے کیلئے اداکارہ ریڈی فلم چیمبرکے سامنے سرعام اپنے کپڑے اتارکرسنسنی پھیلادی تھی۔ ساؤتھ کے کئی ستاروں پرنشانہ سادھنے کے بعدکے بعدریڈی نے پھرسے اپنی حدپاکردی ہے۔
میڈیارپورٹوں کے مطابق، سری ریڈی نے اپنے فیس بک پوسٹ میں جس ’چرمنگ گرل‘کی طرف اشارہ کیاہے،اسے تیلگوفلم اداکارہ چارمی کورسے جوڑاجارہاہے۔ ویسے سری ریڈی نے بہت بڑی بات کوایک پوسٹ کے ذریعے سے سب کے سامنے رکھ دیاہے۔اب دیکھنا یہ ہوگاکہ اتنی بڑی بات پرچارمی کور یاپھرسچن تیندولکر کی طرف سے کوئی ردعمل آتاہے یانہیں۔
غورطلب ہے کہ اس سے پہلے اپنی حرکت کی وجہ سے سری ریڈی کے خلاف آئی پی سی دفعہ 294کے تحت (کسی بھی عوامی مقامات پرفحش حرکت)کیس درج کرایاگیاتھا۔اداکارہ نے حیدرآباد کی بنجاراہلس میں تیلگوفلم چیمبرآف کامرس کے سامنے کپڑے اتارکرغصہ کا اظہارکیاتھا۔
بہرکیف اکثرتنازغات میں رہنے والی ٹالی ووڈ اداکارہ سری ریڈی کی بے بنیادالزام پرکرکٹ شائقین اورسچن کے فینس کافی ناراض ہیں۔سری ریڈی نے سچن تیندولکر کولیکر فیس بک پرمتنازعہ پوسٹ لکھی ہے، جس پرفینس کا غصہ جم کرنکل رہاہے۔ 10ستمبرکوسری ریڈی نے جوفیس بک پوسٹ لکھی،اس میں سچن تیندولکرکا نام استعمال کیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *